عالمی خبریں

بھارت مسلم اقلیت کے حقوق کے لیے اقدامات کرے، او آئی سی

او آئی سی نے بھارت میں کورونا وائرس کی آڑ میں اسلاموفوبیا مہم کی مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں او آئی سی کی انسانی حقوق کمیٹی نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں سے امتیازی سلوک روا رکھا جارہا ہے اور مسلمانوں پر تشدد کیا جارہا ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت مظلوم مسلم اقلیت کے حقوق کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرے۔

← مزيد پڑھئے

کورونا: امریکا میں ہلاکتیں 40 ہزار سے زیادہ ہوگئیں

عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا میں ہوگئیں۔ یہاں مجموعی طور پر مرنے والوں کی تعداد 40 ہزار سے بھی بڑھ گئی ہے۔  امریکا میں صورتحال اتنی بدتر ہے کہ دوسرے نمبر پر ہلاکتیں اٹلی میں ہوئیں جبکہ امریکا میں یہ تعداد اٹلی کے مقابلے میں 2 گنا سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔ امریکا میں کورونا وائرس سے پہلی موت 29 فروری کو...

← مزيد پڑھئے

کینیڈا: پولیس وردی پہنے حملہ آور کی فائرنگ پولیس اہلکار سے 16 افراد ہلاک

کینیڈا کے صوبے نووا سکوشیا میں پولیس کی وردی میں ملبوس ایک حملہ آور کی فائرنگ سے ایک خاتون پولیس اہلکار سمیت کم از کم 16 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔سنیچر کے روز شروع ہونے والا حملہ تقریباً 12 گھنٹے جاری رہا اور پولیس نے آخر کار اتوار کو حملہ آور کی گاڑی کا تعاقب کر کے اسے مار ڈالا۔حملے کی اطلاع ملنے کے بعد کینیڈا کے دیہی علاقے پورٹا...

← مزيد پڑھئے

امریکہ میں بے روزگاری کاعروج، عوام کے مظاہرے

واشنگٹن: دنیا کی مضبوط ترین معیشت رکھنے والے ملک امریکہ میں بے روزگاری اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے اور عوام لاک ڈاؤن کے باوجود حکومت کے خلاف مظاہرے کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ امریکی عوام میں بے چینی بڑھ رہی ہے او وہ لاک ڈاؤن کے خلاف بھی مظاہرے کر رہے ہیں۔ امریکہ میں کورونا نے شعبہ سیاحت سے وابستہ لوگوں سے بھی روز گار چھین لیا ہے اور اب تک اسی لاکھ...

← مزيد پڑھئے

کینیڈا میں فائرنگ سے 16 افراد ہلاک

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق کینیڈین صوبے نوا اسکوشیا میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار سمیت 16 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور نے پولیس کی وردی پہن رکھی تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ملکی تاریخ کا مہلک ترین حملہ تھا۔ حکام کے مطابق مشتبہ حملہ آور بھی مارا جا چکا ہے۔خبر رساں ادارے...

← مزيد پڑھئے

نائیجیریا کے شمال مغربی علاقے میں حملہ،47 افراد ہلاک

ابوجا: نائیجیریا کے شمال مغربی علاقے میں حملے کے دوران 47 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابقز 300 سے زائد حملہ آوروں نے مختلف دیہاتوں پر حملے کیے۔ حملے کے دوران ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق حملہ نائیجیریا کی ریاست کاتسینہ کے مختلف دیہاتوں میں رات 12 کے بعد کیا گیا تھا۔ جب دیہاتوں کے لوگ سو...

← مزيد پڑھئے

کرونا وائرس: سعودی عرب کی میزبانی میں گروپ 20 کے وزرائے صحت کا ورچوئل اجلاس

سعودی عرب کی میزبانی میں اتوار کو دنیا کی بیس بڑی معیشتوں پر مشتمل گروپ کے وزرائے صحت کا اجلاس ہورہا ہے۔ سعودی عرب کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق اس اجلاس میں کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے مشترکہ ردعمل پر غور کیا جارہا ہے۔ اس ورچوئل اجلاس میں اسپین ، سنگاپور ، اردن اور سوئٹزرلینڈ کے لیڈروں کے علاوہ بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں کے عہدے...

← مزيد پڑھئے

سعودی عرب بھرمیں کارآمد سفری اجازت نامے کا منگل سے اجرا ہوگا:وزارت داخلہ

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ملک بھر میں کار آمد ایک ہی سفری اجازت نامے کو منگل سے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ایک ذریعے کے مطابق یہ نیا سفری اجازت نامہ 21 اپریل 2020 سہ پہر تین بجے سے مؤثر العمل ہوگا۔ سعودی حکومت نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کےلیے بڑے شہروں میں 24 گھنٹے کا لاک ڈاؤن نافذ کررکھا ہے۔کرفیو کی...

← مزيد پڑھئے

دنیا میں کورونا وائرس کے سبب ایک لاکھ65ہزار سے زائد اموات

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھرمیں مریضوں کی تعداد چوبیس لاکھ  سے بڑھ گئی جب کہ ایک لاکھ  پینسٹھ ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں ہیں اورچھ لاکھ  پندرہ  ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پندرہ سو سے زائد اموات ہوئی ہیں اور مجموعی تعداد چالیس ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ امریکہ میں کورونا  کیسز سات لاکھ تریسٹھ ہزار سے بڑھ گئے ہیں۔ نیویارک میں کورونا سے...

← مزيد پڑھئے

ایک سال پہلے کورونا وائرس کی وبا کی خبر دینے والے 2 لوگوں کے تہلکہ خیز انکشافات

امریکہ کی جانب سے کئی مرتبہ چین پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس چین کے شہر ووہان کے “ووہان انسٹیٹیوٹ آف وائرالوجی” نامی لیبارٹری سے خارج ہوا اور ہر طرف پھیلا ۔ لیکن اب اس حوالے سے ایک اور نیا انکشاف سامنے آگیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق 2018ء میں چین میں تعینات امریکی سفیر اور سائنس ڈپلومیٹ دونوں نے متعدد بار ووہان انسٹیٹیوٹ آف وائرالوجی...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter