عالمی خبریں

آن لائن امامت سُن کر یا ٹیلی ویژن پر امام کی اقتداء میں نماز پڑھنا جائز نہیں“

جدہ(17 اپریل 2020ء ) ممتاز سعودی عالم شیخ عبداللہ المنیع نے فتویٰ دیا ہے کہ لوگ ٹیلی ویژن پر امام کو نماز کی امامت کراتے دیکھ کر اس کے ساتھ نمازپنجگانہ ادا نہیں کر سکتے۔ نہ ہی آن لائن امام کی آواز سُن کر اس کے پیچھے نماز ادا کی جا سکتی ہے۔ سعودی اخبار عکاظ کے مطابق شیخ عبداللہ المنیع کا کہنا تھا کہ شریعت اسلامی میں ہزاروں کلومیٹر کے فاصلے پر موجود...

← مزيد پڑھئے

کویت میں کورونا مریضوں کی گنتی 1405 ہو گئی

کویت( ۔17 اپریل 2020 ء) کویت میں مزید 50 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی، جن میں دو پاکستانی بھی شامل ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق نئے مریضوں میں کورونا کی تشخیص کے بعد مملکت میں اس موذی وائرس سے متاثرہ افراد کی گنتی 1405 تک جا پہنچی ہے۔ وزیر صحت ڈاکٹر باسل الصباح نے بتایا کہ کورونا کے تازہ متاثرین میں بھارتی، بنگالی،کویتی اور پاکستانی باشندے بھی شامل ہیں۔یہ مریض مقامی طور پر کورونا متاثرین سے میل جول رکھنے...

← مزيد پڑھئے

سعودی عرب کے تمام سرکاری سکولوں کے طلبہ طالبات کو اگلی جماعتوں میں ترقی دے دی گئی

ریاض(۔17 اپریل 2020ء ) سعودی عرب کے تمام سکولوں کے طلبہ و طالبات کوبغیر امتحان لیے اگلی جماعتوں میں ترقی دے دی گئی ۔  سعودی وزارت تعلیم نے 1441 ہجری کے تعلیمی سال کے دوسرے سمسٹر کو ایک وضع کردہ میکانزم کے تحت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جس کے تحت تمام سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم طلبہ اور طالبات کو کسی امتحان کے بغیر اگلی جماعتوں میں ترقی دے دی گئی ہے۔وزارت تعلیم کے مطابق اس فیصلے...

← مزيد پڑھئے

امریکہ میں کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں 4 ہزار 246 افراد ہلاک

واشنگٹن (۔ 17 اپریل 2020ء) امریکہ میں کورونا کے باعث ایک ہی دن میں 4 ہزار 246 افراد ہلاک۔ امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی ہلاکتیں کسی بھی ملک میں اب تک ہونے والی یومیہ ہلاکتوں سے کہیں زیادہ ہے، گزشتہ روز بھی 2600 کے قریب ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کی شدت اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ امریکہ میں ایک ہی دن میں 4 ہزار سے زائد کورونا کے مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں۔...

← مزيد پڑھئے

حوثیوں کی 24 گھنٹوں میں جنگ بندی کی 100 بار خلاف ورزیاں

یمن میں حوثی باغیوں کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ عرب اتحاد کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران حوثی ملیشیا نے جنگ بندی کی ایک سو بار خلاف ورزی کی۔ باغیوں کی طرف سے مختلف مقامات پر ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے حملے کیے گئے۔ عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی طرف سے جنگ...

← مزيد پڑھئے

دبئی کے بعد شارجہ نے بھی فلائٹ آپریشن کی بحالی کا اعلان کردیا مگر پروازیں چلیں گی محدود پیمانے پر

مسافروں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں کئی روز تک فلائٹ آپریشن بند رہا، جسے اب جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس پھیلنے کے بعد گزشتہ ماہ امارات کے تمام ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن بند کر دیا گیا تھا۔ تاہم اب محدود پیمانے پر پروازیں چلانے کیلئے دبئی اور شارجہ ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن...

← مزيد پڑھئے

سعودی عرب کا”‘کرونا” سے نمٹنے کے لیے 50 کروڑ ڈالر امداد دینے کا اعلان

سعودی عرب نے 'جی 20' کی قیادت کرتے ہوئے کرونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے عالمی اداروں کو 50 کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔  سعودی عرب کی طرف سے عالمی اداروں کو کرونا کی روک تھام کے لیے امداد کا اعلان عالمی ادارہ صحت کی طرف سے کی گئی اپیل کا جواب ہے۔ سعودی عرب عالمی وباء سےنمٹنے کے لیے کما حقہ اپنی ذمہ...

← مزيد پڑھئے

لاک ڈاؤن نظر انداز، ٹرمپ کی بیٹی اور داماد نیو جرسی جا پہنچے

لاک ڈاؤن نظر انداز کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی اور داماد یہودی مذہبی تہوار پر چھٹیاں گزارنے نیو جرسی جا پہنچے۔ واشنگٹن ڈی سی میں عوام کو گھر پر رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی تھی۔ امریکی صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا اور داماد جئیرڈ کشنر Passover تہوار پر واشنگٹن ڈی سی میں اپنے گھر سے نیو جرسی میں ٹرمپ خاندان کی...

← مزيد پڑھئے

دنیا میں کورونا مریض 2182823، ہلاکتیں 145551

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 21 لاکھ 82 ہزار 823 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 1 لاکھ 45 ہزار 551 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 14 لاکھ 89 ہزار 683 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 55 ہزار 588 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5 لاکھ 47 ہزار 589 مریض اللّٰہ تعالیٰ کے فضل...

← مزيد پڑھئے

بھارت میں چند جوکروں کی وجہ سے کورونا پھیل رہا ہے، سلمان خان

بھارت کے سپر اسٹار سلمان خان نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا ہے ساتھ ہی انہوں نے لاک ڈاؤن اور پابندیوں پر عمل نہ کرنے والے بھارتیوں پر سخت برہمی کا بھی اظہار کیا ہے۔ ایک وڈیو پیغام میں سلمان خان نے کہا ہےکہ بھارت میں چند جوکروں کی وجہ سے یہ بیماری پھیلے جا رہی ہے، دعا کرو کہ وہ نوبت نہ...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter