عالمی خبریں

کورونا لاک ڈاؤن کے دوران غریبوں کے لیے چاولوں کی اے ٹی ایم مشینیں نصب

ہنوئی (كيئرخبر۔ 15 اپریل 2020ء) کورونا لاک ڈاؤن کے دوران غریبوں کے لیے چاولوں کی اے ٹی ایم مشینیں نصب، ویتنام میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے غریبوں کو مشینوں کے ذریعہ چاول کی فراہمی شروع کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ویتنام میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران غریبوں کے لیے چاولوں کی اے ٹی ایم مشینیں نصب کر دی گئی ہیں۔  مخیر افراد نے ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں جگہ...

← مزيد پڑھئے

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 20 لاکھ اور اموات سوا لاکھ تک پہنچ گئی

واشنگٹن(كيئرخبر۔15 اپریل۔2020ء) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد لگ بھگ 20 لاکھ اور اموات کی تعداد سوا لاکھ تک پہنچ گئی ہے ان میں6 لاکھ مریضوں اور 25 ہزار ہلاکتوں کا تعلق امریکہ سے ہے. کینیڈا اور ترکی میں پہلی بار ایک دن میں سو سے زیادہ لوگ مرے ہیں، جبکہ ایران میں ایک مہینے کے بعد پہلی بار 24 گھنٹوں میں سو سے کم اموات ہوئی ہیں. جانز ہاپکنز یونیورسٹی اور ورڈومیٹرز کے مطابق منگل کے دن...

← مزيد پڑھئے

امریکا میں طوفانی بگولوں نے قیامت ڈھا دی، 33 ہلاک

واشنگٹن (كيئرخبر) امریکا کی جنوبی ریاستوں میں ہوا کے تیز رفتار بگولوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 33 افراد لقمہ اجل بن گئے جب کہ درجنوں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ امریکی ریاستوں مسیسپی، جارجیا اور کیرولینا میں خراب موسم اور طوفانی بگولوں نے معمولات زندگی معطل کردی اور بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔ ریاست مسیسپی میں 15 ، جارجیا...

← مزيد پڑھئے

کورونا وائرس: مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ، پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کرتدفین شروع کردی

جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں خوفناک حد تک اضافہ ہوگیا جس کے بعد وہاں کی صورت حال بھیانک ہوگئی ہے۔ایک روز قبل پولیس نے صرف ایک شہر گویاکل کی گلیوں اور گھروں سے 800 افراد کی لاشیں اٹھا کر انہیں دفن کیا۔ رپورٹ کے مطابق ایکواڈور کے شہری کورونا سے مرنے والے عزیزوں کی لاشیں کو اٹھانے، دفنانے یا جلانے سے گریز...

← مزيد پڑھئے

کورونا وائرس: وزیراعظم کے حکم پرملک میں نافذ لاک ڈاؤن میں تین مئی تک توسیع کردی گئی

بھارت کے وزیراعظم نے منگل کے روز اعلان کیا کہ کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن میں توسیع ضروری ہے، حکومت عوام کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے بیس اپریل کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کرے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، ایک ہفتہ بہت زیادہ اہم ہے، اگر عوام گھروں پر نہ رہے تو صورت حال گھمبیر ہوجائے...

← مزيد پڑھئے

اسپین کے بعد اٹلی میں بھی لاک ڈاؤن نرم کردیا گیا

اٹلی سے قبل یورپی ملک اسپین نے بھی 13 اپریل کو لاک ڈاؤن کو نرم کرتے ہوئے لاکھوں ملازمین و مزدوروں کو کام پر جانے کی اجازت دی تھی۔ اسپین میں 13 اپریل سے تقریبا 40 لاکھ مزدور و ملازمین تقریبا 5 ہفتوں کے بعد کام پر گئے اور ساتھ ہی حکومت نے وہاں پر محدود پیمانے پر پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی کھول دیا۔ اسپین کورونا وائرس کے مریضوں کے...

← مزيد پڑھئے

دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ملین سے بھی زیادہ ہو گئی

واشنگٹن (۔ 14 اپریل 2020ء) دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ملین سے بھی زیادہ ہو گئی۔ دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 20 لاکھ 19 ہزار 320 ہو گئی ہے۔ مہلک وائرس سے اب تک 1 لاکھ 19 ہزار 483 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کی جون ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ تشویشناک اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد مسلسل...

← مزيد پڑھئے

امریکی صدارتی انتخابات: برنی سینڈرز نے جو بائیڈن کی حمایت کا اعلان کر دیا

نیویارک: سینیٹر برنی سینڈرز نے ڈیموکریٹس کی جانب سے امریکہ کے صدارتی الیکشن کے لیے جو بائیڈن کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے نیویارک ٹائمز کے مطابق برنی سینڈرز نے جو بائیڈن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں کامیابی کے لیے میں آپ کا بھرپور ساتھ دوں گا اور جو کچھ ہو سکا وہ کروں گا۔جو بائڈن نے کہا کہ الیکشن مہم...

← مزيد پڑھئے

امام کعبہ نے کرونا مریضوں کے لیے آب زم زم کی تجویز دے دی

امام کعبہ نے کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے آب زم زم کی تجویز دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ کرونا سے متاثرہ افراد کی نفسیاتی اور جذباتی امداد کے لیے آب زم زم فراہم کیا جائے۔انھوں نے اپنی تجویز میں کہا کہ ان تمام اسپتالوں میں آب زم زم فراہم کیا جائے جہاں کرونا وائرس کے مریض زیر علاج ہیں،...

← مزيد پڑھئے

کورونا وائرس: عوام کیلئے سعودی وزارت صحت کی اہم ہدایات جاری

 خلیجی ریاست سعودی عرب بھی کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث اموات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے لیکن سعودی حکومت کی جانب سے وائرس کی روک تھام کےلیے اٹھائے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ وزارت صحت نے سعودی و غیر ملکی شہریوں کی حفظان صحت کو یقینی بناتے ہوئے وائرس سے محفوظ رہتے ہوئے خریداری کے بعد اشیائے خورد و نوش کو محفوظ بنانے کی احتیاطی تدابیر...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter