عالمی خبریں

سعودی عرب میں کورونا کے 429 نئے مریضوں کی تصدیق ہو گئی

ریاض: سعودی عرب میں کورونا کے 429 نئے مریضوں کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد ملک میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 462 ہو گئی ہے۔ سعودی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 7 مریض جان کی بازی ہار گئے، کورونا سےمرنےوالےمریضوں کی تعداد 59 ہو گئی۔

← مزيد پڑھئے

پہلے متعدد ناکے توڑے پھر پولیس افسر کا ہاتھ کاٹ دیا

لاک ڈاؤن کا مقصد یہ ہے کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے اور گھروں کے اندر رہنا سب کے فائدے میں ہے، لیکن کچھ لوگ اسے بوجھ سمجھ کر اس کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور پھر سزا بھی پاتے ہیں۔انڈین پنجاب میں لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کروانے والے پولیس اہلکاروں پر شہریوں کے ایک گروپ نے حملہ کر کے ایک پولیس افسر کا ہاتھ کاٹ دیا...

← مزيد پڑھئے

کورونا وائرس، دنیا بھر میں اموات ایک لاکھ 9 ہزار سے بڑھ گئیں

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں 109,654 افراد ہلاک اور 17 لاکھ 90 ہزار سے زائد متاثر ہوچکے ہیں۔ امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 33 ہزارسے تجاوز کر گئی ہے۔ امریکہ میں آج بھی کورونا سے ایک ہزار 7 سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے اور مجموعی تعداد 20  ہزار 5 سو سے تجاوز کر گئی۔ فرانس میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں...

← مزيد پڑھئے

ووہان میں کورونا وائرس دوبارہ سر اٹھانے لگا، چینی حکام نے بڑے خدشے کا اظہار کردیا

میڈیارپورٹس کے مطابق شہر میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے بنائے جانے والے ایک ہسپتال کے صدر نے بتایا کہ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ایسا کوئی خطرہ نہیں ہے۔حالیہ دنوں میں چین میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جن میں سے اکثر بیرونِ ملک سے آئے ہیں۔چین میں صحت کے حکام کے مطابق وائرس کے 46 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے۔...

← مزيد پڑھئے

مودی سرکار شہریت ترمیمی قانون سے پیچھے ہٹنے لگی

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اپریل2020ء) مودی سرکار شہریت ترمیمی قانون سے پیچھے ہٹنے لگی، تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے شہریت ایکٹ کورونا وائرس کے باعث ملتوی کردیا ہے جس کے بعد بھارت میں موجود مسلمانوں نے اسے بھارت اور مودی سرکار کیلئے ایک سبق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار اس قانون کو نافذ کرنے سے باز رہے۔ خیال رہے کہ بھارت میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث 34 افراد ہلاک، ملک میں 909 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد...

← مزيد پڑھئے

سعودی عرب میں کرفیو میں غیر معینہ مدت تک توسیع کردی گئی

ریاض(۔12 اپریل 2020) سعودی عرب میں نافذ کرفیو میں غیر معینہ مدت تک توسیع کردی گئی، سعودی فرمان روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز بن السعود نے کورونا وبا کے باعث مملکت میں نافذ کرفیو کی مدت میں توسیع کا حکم جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے مملکت میں نافذ کرفیو کی مدت بڑھا دی گئی ہے۔دیکھنے میں آیا ہے کہ گزشتہ دو روز...

← مزيد پڑھئے

بھارت میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث 34 افراد ہلاک

نئی دہلی ( 12 اپریل 2020ء) بھارت میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث 34 افراد ہلاک، ملک میں 909 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 ہزار 356 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 34 افراد کورونا سے لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئے۔بھارتی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے...

← مزيد پڑھئے

نیدرلینڈز، عوام نے 5جی ٹیکنالوجی ٹاورز کو آگ لگادی

نیدرلینڈز میں مشتعل افراد نے محض افواہوں پر فائیو جی ٹیکنالوجی کے ٹیلی کمیونی کیشن ٹاورز کوآگ لگادی۔ نیدرلینڈز حکومت کےسیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی کے ادارے کےمطابق گزشتہ دنوں نیدرلینڈز میں افواہیں زیر گردش تھیں کہ فائیو جی ٹیکنالوجی بیماریوں کا باعث بن رہی اور رازداری بھی متاثر ہورہی ہے جس کے بعد فائیو جی ٹاورز کو جلانے اور تخریب کاری سمیت مختلف واقعات رپورٹ ہوئے۔ مقامی اخبار نے...

← مزيد پڑھئے

جس کمرے میں جائیں وہاں لاشیں ہوتی ہیں، امریکی نرس رو پڑیں

ایک آبدیدہ امریکی نرس نے اسپتالوں کی صورتحال بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ طبی عملہ اسپتال کے جس کمرے میں جاتا ہے وہاں لاشیں ہوتی ہیں۔ امریکا میں کورونا کی ہلاکت خیزی تھم نہ سکی، مہلک وبا سے روزانہ اموات میں یورپ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ اموات کی تعداد 20 ہزار کے قریب پہنچ گئی، صرف نیویارک میں سات ہزار 8 سو سے زائد افراد موت کا شکار...

← مزيد پڑھئے

دنیا میں کورونا مریض 1780315، ہلاکتیں 108828

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 لاکھ 80 ہزار 315 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 1 لاکھ 8 ہزار 828 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 12 لاکھ 67 ہزار 456 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 50 ہزار 592 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 لاکھ 4 ہزار 31 مریض اس بیماری سے نجات...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter