رفح/ ايجنسى مصر میں رفح بری سرحدی چوکی کے ذریعہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد لے کر پہلا قافلہ غزہ روانہ ہوگیا ہے۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق رفح بری سرحدی چوکی فلسطین کی جانب سے بند تھی جسے آج انسانی امداد کے لیے کھولا گیا ہے۔ قبل ازیں متعدد ممالک، تنظیموں اور افراد کی طرف سے مصر کے متعلقہ ادارے کو کئی ٹن امدادی سامان پہنچا ہے۔ مصر نے فلسطین...
← مزيد پڑھئےغزہ/ ايجنسى غزہ کے مزید اسپتالوں کو بھی اسرائیل نے نشانے پر رکھ لیا اور ایک ہی روز میں مزید 433 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق القدس اور الشفا اسپتال اور ہلال احمر کے ہیڈ کوارٹر کے قریبی علاقوں پر 30 منٹ تک بمباری کی گئی جبکہ غزہ سٹی اور جنوبی علاقوں میں بھی رہائشی عمارتوں پر تازہ حملے کیے گئے۔ رپورٹس کے مطابق ان حملوں میں...
← مزيد پڑھئےغزه/ ايجنسى غزہ میں دہشت گرد اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فوج نے اسپتال پر تازہ حملے میں 600 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے واقعے پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد چار ہزار سےتجاوز کرگئی۔ شہداء میں ایک ہزار سے زیادہ خواتین، 940 سے زیادہ بچے شامل ہیں۔...
← مزيد پڑھئےاقوام متحده/ ايجنسى اسرائیل فلسطین جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس کی قرارداد منظور نہ کی جاسکی۔ روسی قرارداد کے حق میں 5 اور مخالفت میں 4 ووٹ آئے۔ امریکا، برطانیہ، فرانس اور جاپان نے مخالفت میں ووٹ دیدیا۔ چین، امارات، گبون اور موزمبیق کی حمایت کام نہ آئی۔ روسی قرارداد میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ دوسری جانب رپورٹس...
← مزيد پڑھئےواشنگٹن / ایجنسی امریکی نیوز نیٹ ورک ايم ايس اين بى سى MSNBC نے غزہ میں اسرائیلی جنگ کے باعث بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد تین مسلمان اینکرز معطل کر دیے ہیں۔ عرب نیوز کے مطابق دو ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد سے مہدی حسن، ایمن محی الدین اور علی ویلشی کو خاموشی سے اینکر کی کرسی سے ہٹا دیا گیا۔ نیوز ویب سائٹ...
← مزيد پڑھئےنيويارك/ ايجنسى امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر قبضہ ایک ’بڑی غلطی ہو گی‘۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اتوار کو امریکی صدر جو بائیڈن سے سی بی ایس نیوز کے پروگرام ’60 منٹس‘ میں انٹرویو کے دوران سوال ہوا کہ آیا وہ غزہ پر قبضے کی حمایت کریں گے؟ جو بائیڈن نے جواب دیتے ہوئے کہا...
← مزيد پڑھئےتل ابيب/ ايجنسى اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نتین یاہو کا کہنا ہے کہ جنگ کے اگلے مرحلے کا وقت آ پہنچا۔ مظلوم فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی جارحیت کا سلسلہ مزید تیز ہو گیا، اسرائیل کی غزہ پر فضائی اوربحری حملے کے بعد زمینی حملے کی تیاری جاری ہے۔ اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ کم از کم محدود مدت کے لیے غزہ پر قبضے کا منصوبہ ہے۔...
← مزيد پڑھئےرياض/ ايجنسى سعودی عرب نے اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کے لیے گفتگو روک دی۔ خبر ایجنسی سے ذرائع نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے بات چیت روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے متعلق بات چیت روکنے کے فیصلے کا امریکی حکام کو بتا دیا گیا ہے۔ دوسری...
← مزيد پڑھئےتل أبيب/ ايجنسى اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمیں بہت زیادہ جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے تاہم یہ نقصان ہمیں نہیں روکے گا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ میں لڑائی میں شدت آئے گی، 3 لاکھ ریزرو فوج غزہ کی سرحد پر بھجوا دی گئی ہے، لڑائی میں شدت آنے کے بعد بھی اسرائیل کی حمایت جاری رہنے کی امید ہے۔ دوسری جانب...
← مزيد پڑھئےغزہ/ ايجنسى حماس کی اسرائیل میں کارروائی اور اسرائیل کی غزہ پر بمباری چوتھے روز میں داخل ہو گئی۔ تازہ بمباری سے مرنے والوں میں عورتوں اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 14 اور دوسرے خاندان کے 8 افراد بھی شامل ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 1104 ہو گئی ہے جبکہ 3800 زخمی ہیں اور اس دوران ایمبولینسز اور طبی عملہ بھی...
← مزيد پڑھئے