تازہ ترین اپ ڈیٹس

مضامین و مقالات

"باسودے کی مریم از اسد محمد خان”

باسودہ لاہور کے ایک پوش علاقے کا نام ہے۔ افسانے کی کہانی مریم نامی خاتون کے ارد گرد گھومتی ہے۔ انہوں نے مصنف کے والد کو اپنا دودھ پلایا تھا اور جب وہ بزرگ ہو گئیں تو اپنے رضاعی بیٹے (مصنف کے والد کے پاس ہی مستقبل رہنا شروع کر دیا )۔ ان کے اپنے دو بیٹے تھے۔"ممدو اور "شتاب وہ دونوں باسودے میں رہتے تھے۔ مریم کے دل میں...

← مزيد پڑھئے

شاہ عبد العزیز  انٹرنیشنل مسابقہ قرآن کریم 2023ء کا انعقاد مكه مكرمه میں

 ہمارا ایمان ہے کہ قرآن مجید کتاب ہدایت اور بنی نوع انسان کے نام  رب کائنات کا آخری پیغام ہے جس پر عمل پیرا ہوکر دنیوی و اخروی تمام سعادتوں سے بہرور ہوا جاسکتا ہے۔ آج امت مسلمہ جن مسائل ومشکلات میں گھری ہوئی ہے اس کا واحد سبب قرآن سے دوری اور اسوۂ نبوی کی مہجوری ہے۔ مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ قرآن کی تعلیم وتدریس کااہتمام...

← مزيد پڑھئے

ن م راشد کی شاعری کی خصوصیات

ن م راشد کا اصل نام نذر محمد  راشد ہے۔ آپ 1910 ء کو اکال گڑھ جو کہ گوجر انوالہ کا قصبہ ہے' وہاں پر پیدا ہوئے ۔ انکے دادا راجا غلام رسول چشتی طیب عالم اور شاعر بھی تھے۔ راشد صاحب کے والد راجا فضل  چشتی بھی شعری ذوق رکھتے تھے۔ انھیں فارسی شاعری سے بہت لگاؤ تھا۔ آپ 1926ء میں گورنمنٹ سکول اکال گڑھ سے میٹرک کا امتحان...

← مزيد پڑھئے

مذہبی بیانیے کی منافرت کو ہُنکارتے پاکستانی نوجوان

مذہب ہر ذی شعور اور بے شعور انسان کو عزیز ترین ہوتا ہے۔ مذہب کے نام پر مر مٹنا اور جان نثار کرنا ہر مذہب کے ماننے والے کے لیے فخر کی بات ہے۔ فخر کا یہ ہلالِ امتیاز آج کل پاکستان میں رجسٹریشن کے لیے اوپن ہے۔ جو مذہب کے نام پر مرنا چاہتا ہے اور مر کر ہمیشہ کے لیے پاکستانی عوام میں شہید کا مرتبہ پانا چاہتا...

← مزيد پڑھئے

مکہ کانفرنس میں وزیر الشؤون الاسلامیہ کے افتتاحی خطاب کا خلاصہ

مکہ مکرمہ میں جاری بین الأقوامی اسلامی کانفرنس میں عزت مآب وزیر اسلامی امور و دعوت ارشاد  کے افتتاحی خطاب کا خلاصہ۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود حفظہ اللہ کی زیر سرپرستی مکہ مکرمہ میں بین الأقوامی اسلامی کانفرنس کا باضابطہ آغاز بروز اتوار کردیا گیا، جس کا اہتمام وزارت اسلامی امور ودعوت وارشاد نے کیا ہے، اس  کانفرنس میں 85 ممالک کے 150 چنیدہ...

← مزيد پڑھئے

عالمی امن و سلامتی اور مذہبی رواداری کے فروغ میں مملکت سعودی عرب کا کردار‎

رواداری کا مفہوم یہ ہے کہ جن لوگوں کے عقائد یا اعمال ہمارے نزدیک غلط ہیں ان کو ہم برداشت کریں، ان کے جذبات کا لحاظ کرکے ان پر ایسی نکتہ چینی نہ کریں جو ان کو رنج پہنچانے والی ہو اور انہیں ان کے اعتقاد سے پھیرنے یا ان کے عمل سے روکنے کے لئے زبردستی کا طریقہ اختیار نہ کریں ۔ اس قسم کا تحمل اور اس طریقے...

← مزيد پڑھئے

کربلا، شیعان علی اور مشاجرات صحابہ

آج دل بڑا مغموم تھا۔ طبعی کیفیت نا قابل تشریح تھی۔ ظاہر سی بات ہے کہ حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کوئی ایسا معمولی واقعہ تو ہے نہیں کہ دل اداس ہوئے بغیر رہ جائے، یا دن ملول کئے بغیر گذر جائے، دماغ میں کوئی خلجان نہ ہو، رگ و ریشے میں کوئی ہیجان نہ ہو اور جوں جوں ان کی شہادت کا دن قریب آتا ہے ماتم...

← مزيد پڑھئے

جدو جہد مسلسل

گناہ سے جنگ آخر کب تک ؟  ہم ہمیشہ کے لیے نیک کیوں نہیں ہو جاتے ؟ ادھر توبہ کرتے ہیں اُدھر پھر اسی گناہ کے مرتکب ہو جاتے ہیں ۔ کتنی بار سسک سسک کے فریاد کی ۔۔۔۔کتنی بار زار و قطار روے، کہ اب کی بار آخری بار ہو گی مگر ہم باز نہ آۓ آخر وجہ کیا ہے جو ہمیں ہمیشہ کے لیے نیک ہونے سے روکتی...

← مزيد پڑھئے

یک سطری تلازمِ افکار

زندگی ایک عجب سفر ہے جس میں انسان ہر طرح کے مشاہدات و تجربات سے گزرتا ہے۔ انسان کا ذہن ایک وسیع تخیلی آمجگاہ ہے جس میں ان  تخیل کی ان گنت دُنیائیں آباد ہیں جس کی تعمیر و تخریب ہر آن  برسر پیکار رہتی ہے۔ ایک معمولی اور سطحی خیال ذہن کے دوش پر ابھرتا ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے تجربے سے ڈھل کر سبق آموز قصہ بن جاتا...

← مزيد پڑھئے

احمد ندیم قاسمی کے افسانے گنڈ ا سا، سفارش اور مائی تا جو میں دیہات کی پیشکش

تعارف               احمد ندیم قاسمی اردو ادب میں افسانہ نگار ،شاعر مدیر اور کالم نویس کی حیثیت سے مشہور ہوئے۔ آپ کا اصل نام "احمد شاہ "تھا۔ آپ نومبر 1916ء کو خوشاب کے ایک گاؤں انگہ میں پیدا ہوئے تھے۔ آپ کے والد کا نام غلام نبی تھا۔ آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں میں ہی حاصل کی اور پھر شیخو پورہ کیل پور...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter