برصغیر

بر صغیر ہندو نیپال پاکستان اور بنگلہ دیش میں عید الاضحی ١٠ جولائی بروز اتوار کو

کٹھمنڈو / کئیر خبر موصولہ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں ٩ جولائی کو عید الاضحی کے اعلان کے بعد بر صغیر کی رویت ہلال کمیٹیوں نےہندو نیپال پاکستان اور بنگلہ دیش میں عید الاضحی ١٠ جولائی بروز اتوار کو مناے جانے کا اعلان کیا ہے - سعودی عرب میں عرفہ ٨ جولائی کو ہوگا-

← مزيد پڑھئے

مہاراشٹر میں مسلم شخصیات کے ناموں سے منسوب شہروں کے نام تبدل

ممبئى/ ايجنسى بھارتی ریاست مہاراشٹر کی حکومت نے مسلم شخصیات کے ناموں سے منسوب شہروں کے نام بدل دیے ہیں۔ ممبئی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اورنگ آباد شہر کا نام تبدیل کرکے سمبھاجی نگر کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عثمان آباد شہر کا نام تبدیل کرکے دھاراشیو رکھ دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ شیوسینا حکومت نے یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا...

← مزيد پڑھئے

بھارت میں مسلمان صحافی محمد زبیر کی گرفتاری پر اقوام متحدہ کا ردعمل

اقوام متحدہ/ ايجنسى بھارت میں مسلمان صحافی محمد زبیر کی گرفتاری پر اقوام متحدہ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کو کچھ لکھنے، بولنے یا ٹوئٹ کرنے پر جیل میں نہیں ڈالنا چاہیے۔  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے اس حوالے سے مزید کہا کہ صحافیوں کو ہراسگی کے بغیر آزادانہ اظہار خیال کا حق ملنا چاہیے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر...

← مزيد پڑھئے

بهارت: مشہور صحافی محمد زبیر کو دہلی پولیس نے کیا گرفتار، مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام

نئي دہلى/ ايجنسى دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کو پیر کے روز گرفتار کر لیا ہے۔ محمد زبیر پر مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ دہلی پولیس کی آئی ایف ایس او یونٹ نے سیکشن 153 اے اور 295 اے کے تحت انھیں گرفتار کیا ہے۔ ان پر سوشل میڈیا کے ذریعہ مذہبی جذبات مشتعل کرنے کا...

← مزيد پڑھئے

افغانستان میں شديد زلزلہ، 255 افراد ہلاک، پڑوسی ممالک میں بھی جھٹکے محسوس

كابل/ ايجنسى افغانستان میں گزشتہ رات 6 اعشاریہ 1 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں 255 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سربراہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بتایا ہے کہ افغان صوبے پکتیکا میں زلزلے سے 100 افراد ہلاک اور 250زخمی ہوئے ہیں۔ سربراہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ زلزلے سے صوبے ننگرہار اور خوست میں بھی اموات رپورٹ...

← مزيد پڑھئے

اردو کے نامور نقاد ڈاکٹر گوپی چند نارنگ امریکا میں چل بسے

نئى دهلى/ ايجنسى اردو کے نامور نقاد ڈاکٹر گوپی چند نارنگ امریکا میں 91 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ گوپی چند نارنگ 11 فروری 1931 کو بلوچستان کے علاقے دُکی میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اردو تنقید میں ساختیات اور اُسلوبیات کی بحثوں کی ابتدا کی۔ اردو کے چاروں بڑے شاعروں میر، غالب، انیس اور اقبال پر بےمثل کتابیں لکھیں۔ مرحوم کی لسانیات اور فکشن پر بھی گہری...

← مزيد پڑھئے

بھارت مسلمان مظاہرین پر کریک ڈاؤن بند کرے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

نئى دهلى/ ايجنسى بھارت میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سربراہ آکار پٹیل نے کہا ہے کہ بھارت مسلمان مظاہرین پر پُرتشدد کریک ڈاؤن بند کرے۔  اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امتیازی سلوک پر آواز اٹھانے والے مسلمانوں پر حکومت پُرتشدد کریک ڈاون کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مظاہرین پر طاقت کا بےتحاشا استعمال انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ بھارت میں...

← مزيد پڑھئے

بھارت میں گستاخانہ بیانات پر احتجاجی مظاہرے، 2 افراد جاں بحق، 230 سے زائد گرفتار

نئی دہلی/ ایجنسی بھارت میں حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کے گستاخانہ بیانات کے خلاف گزشتہ روز نمازِ جمعہ کے بعد مختلف ریاستوں میں احتجاج کیا گیا جس کے نتیجے میں جھاڑ کھنڈ کے شہر رانچی میں مظاہروں کے دوران 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گستاخانہ بیان پر اتر پردیش کے کم از کم چار شہروں سمیت بج نور، مراد آباد، رام پور...

← مزيد پڑھئے

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کرگئے

کراچی/ ایجنسی پاکستانی قومی اسمبلی کے رکن ڈاکٹر  عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کر گئے، اسپتال منتقلی کے بعد ڈاکٹرز نے اُن کی موت کی تصدیق کی۔ عامر لیاقت حسین کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد انتقال کی تصدیق کی، جبکہ ان کے ڈرائیور جاوید نے پہلے ہی موت کی تصدیق کردی تھی۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت...

← مزيد پڑھئے

گستاخانہ بیان پر مسلمانوں کا شدید ردِعمل، بی جے پی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ترجمان کی جانب سے گستاخانہ بیان اور اس پر پوری دنیا میں شدید ردعمل کے بعد بھارت کی حکمران جماعت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگئی۔ مسلمانوں کی جانب سے شدید ردعمل اور غم و غصہ دیکھنے کے بعد بی جے پی نے اپنی ترجمان کو معطل کردیا، جبکہ ایک اور رہنما کو پارٹی سے نکال دیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بی جے...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter