عالمی خبریں

نیوزی لینڈ : مساجد پر حملے کی تحقیقاتی رپورٹ دسمبر میں

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا کہنا ہے کہ کرائسٹ چرچ شہر میں دو مساجد پر ہونے والے دہشت گرد حملوں کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی اپنی رپورٹ دس دسمبر تک حکومت کو پیش کرے گی۔ پیر کے روز ایک بیان میں آرڈرن نے مزید کہا کہ تحقیقات میں مسلح کارروائی اور سوشل میڈیا کے استعمال کے علاوہ اس بات کو بھی زیر بحث لایا جائے گا کہ آیا...

← مزيد پڑھئے

سعودی عرب میں دہشتگرد حملہ ، 2ہلاک

ریاض۔۔۔مشرقی ریجن کو سعودی عرب اور پڑوسی ممالک سے جوڑنے والی اہم شاہراہ ’’ابوحدریہ ‘‘پر سیکیورٹی چیک پوسٹ پردہشتگرد حملہ ہوا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق2حملہ آور مارے گئے اور دیگر 2گرفتار کر لئے گئے ۔سیکیورٹی چیک پوسٹ پر بموں سے حملہ کیا گیا ۔ ابوحدریہ شاہراہ مشرقی ریجن کی انتہائی اہم شاہراہوں میں سے ایک ہے ۔ اس کا افتتاح شاہ خالد بن عبدالعزیز کے دور میں 26نومبر 1980ء میں...

← مزيد پڑھئے

فیس بک پوسٹ پر برطانوی خاتون کو دبئی میں قید

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں فیس بک پوسٹ کی وجہ سے ایک برطانوی خاتون کو دبئی میں دو سال قید اور 50ہزار پاؤنڈ جرمانے کا سامنا ہے۔ دبئی میں قید افراد کے لیے مہم چلانے والی تنظیم ’ڈیٹینڈ ان دبئی ‘ نے کہا ہے کہ خاتون پر الزام ہے کہ اس نے فیس بک پر اپنے سابق شوہر کو ’احمق‘ اور اس کی نئی بیوی کو ’گھوڑا‘ لکھا...

← مزيد پڑھئے

معذور سعودی خاتون ڈرائیونگ کرنے لگی

تبوک۔۔۔معذور سعودی خاتون ’’حنان العید ‘‘ نے تبوک میں لیڈیز ڈرائیونگ اسکو ل سے لائسنس حاصل کر لیا۔ گاڑی چلانا شروع کر دی۔ العید نے ’’ایم بی سی فی اسبوع‘‘ پروگرام میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کی کہانی سناتے ہوئے کہا کہ اسے بچپن ہی سے چیلنجوں سے نمٹنے کا شوق رہا ہے ۔ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنا بڑا مشکل کام تھا ۔ اس راہ میں متعدد رکاوٹیں پیش آئیں...

← مزيد پڑھئے

بیماری کی صورت میں کارکن کو تنخواہ کے ساتھ 18ماہ تک کی چھٹی مل سکتی ہے

طائف :  وزارت شہری خدمات نے چھٹیوں کا سرکاری لائحہ عمل جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ بیماری یا ڈیوٹی کے دوران زخمی ہونے پر مکمل تنخواہ کیساتھ 18ماہ تک کی چھٹی مل سکتی ہے۔  اگر سرکاری ملازم نے 4برس مکمل کرلئے ہوں تو ایسی صورت میں اسے 2برس تک کی بیماری کی چھٹی مل سکتی ہے۔6ماہ مکمل تنخواہ، 6ماہ نصف تنخواہ ، ایک سال ربع تنخواہ پر چھٹی ملے...

← مزيد پڑھئے

ہندوستانی بحریہ میں نئے ہیلی کاپٹر

واشنگٹن... ایک ایسے وقت میں جب کہ پاک ،ہند کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ امریکہ نے نئی دہلی کو 2ارب 60 کروڑ ڈالر مالیت کے 24 ملٹی رول ایم ایچ 60 رومیو سی ہاک ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی منظوری دیدی ۔ بدھ کو امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہند اہم دفاعی شراکت دار ہے ۔ ہیلی کاپٹروں کی فروخت سے امر یکہ اور...

← مزيد پڑھئے

انڈیا: انتخابی مہم میں وزيراعظم نريندرمودی کی ‘ مارکیٹنگ مشین’

انڈیا میں رائے عامہ کے جائزے  تواتر سے  وزيراعظم  نریندر مودی کو ملک کا سب سے مقبول سیاستدان قرار دے رہے ہیں ۔  حکمران جماعت  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رواں ماہ سے شروع ہونے والے عام انتخابات میں وزيراعظم نريندرمودی کی اس مقبولیت کو ووٹ میں تبدیل کرنے  کے لیے  ابلاغ  کے  تمام جدید ترین وسائل  سے لے کر انتہائی روایتی   اور پرانے طریقے بھی استعمال کر رہی...

← مزيد پڑھئے

عرب دنیا اسرائیل کاعدم تحفظ دور کرے،عمان کی تجویز

دبئی ...عمانی وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے کہا ہے کہ اسرائیل کو تحفظ کا احساس دلانے کیلئے عرب دنیا کو تسلی بخش اقدامات کرنا ہو نگے تاکہ وہ خطے میں خود کو محفوظ سمجھ سکے  ۔ اس کا مقصد جنگوں کے سامنے حد مقرر کرنا ہے جس کا سامنا ہم برسوںسے کرتے آرہے ہیں۔  عاجل ویب نیوز کے مطابق عمانی ورزی خارجہ نے متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ورلڈ...

← مزيد پڑھئے

نجی اداروں میں خواتین کارکنان کا تناسب 30.6فیصد ہوگیا

ابہا:  2018ء کی چوتھی سہ ماہی کے اختتام پر نجی اداروں کے سعودی کارکنان میں خواتین کا تناسب 30.6فیصد تک پہنچ گیا۔یہ تناسب 1.9ملین  ملازمتوں سے اخذ کیا گیا ہے۔ الوطن اخبار کے مطابق  انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کمپنی  ’’میکنزی‘‘ نے توقع ظاہر کی ہے کہ نجی اداروں کے سعودی کارکنان میں خواتین کا تناسب 21فیصد تک پہنچ جائیگا۔ملازمتوں میں مرد و زن کے درمیان مساوات کے امکانات مزید بہتر ہونگے۔  مشرق...

← مزيد پڑھئے

’تمام حفاظتی انتظامات تھے مگر پائلٹ طیارے پر قابو پانے میں ناکام رہا‘

افریقی ملک ایتھوپیا کی حکومت نے گزشتہ ماہ حادثے کا شکار ہونے والے ایتھوپین ائیر لائنز کے طیارے کی رپورٹ جاری کی ہے جس میں جہاز کے عملے سمیت 157 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ایتھوپیا کی وزیر ٹرانسپورٹ ڈگماویت موگس نے جمعرات کو دارالحکومت عدیس ابابا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران رپورٹ پڑھتے ہوئے کہا کہ 10مارچ کو ET-300فلائٹ کے حادثے سے قبل...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter