عالمی خبریں

شاہ عبد العزیز  انٹرنیشنل مسابقہ قرآن کریم 2023ء کا انعقاد مكه مكرمه میں

 ہمارا ایمان ہے کہ قرآن مجید کتاب ہدایت اور بنی نوع انسان کے نام  رب کائنات کا آخری پیغام ہے جس پر عمل پیرا ہوکر دنیوی و اخروی تمام سعادتوں سے بہرور ہوا جاسکتا ہے۔ آج امت مسلمہ جن مسائل ومشکلات میں گھری ہوئی ہے اس کا واحد سبب قرآن سے دوری اور اسوۂ نبوی کی مہجوری ہے۔ مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ قرآن کی تعلیم وتدریس کااہتمام...

← مزيد پڑھئے

جدہ: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ایران کے وزیر خارجہ کی ملاقات

جدہ/واس جدہ میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ملاقات کی۔ سعودی وزارت خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران مستقبل میں تعاون کے مواقعوں کا جائزہ لیا گیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان اور ایرانی وزیر نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔ ایران کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان...

← مزيد پڑھئے

سعودی سپریم کورٹ نے حرم کرین کیس کا حتمی فیصلہ سنا دیا

رياض/ ايجنسى سعودی سپریم کورٹ نے حرم کرین کیس کا حتمی فیصلہ سنا دیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق بن لادن گروپ پر 20 ملین ریال جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور 8 انجینئرز کو حادثے کا ذمے دار قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے 8 انجینئرز اور شعبوں کے سربراہ کو 3،3 سال قید و جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ سپریم کورٹ نے مکہ مکرمہ...

← مزيد پڑھئے

مکہ مکرمہ میں ربط باہم تکمیل باہم کے عنوان پر منعقد عالمی اسلامی کانفرنس اختتام پذیر

مکہ مکرمہ (ڈاکٹر عبد الغنی القوفی) ربط باہم تکمیل باہم کے عنوان سے خادم حرمين شريفين شاہ سلمان بن عبد العزیز حفظہ اللہ اور ولی عہد امیر محمد بن سلمان حفظہ اللہ کی سر پرستی اور وزارت اسلامی امور کی براہ راست نگرانی میں مکہ مکرمہ میں کل سے لگاتار جاری کانفرنس آج اللہ کے فضل وکرم سے پوری کامیابی کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچی، کانفرنس کے سارے محاور...

← مزيد پڑھئے

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے زیرِ اشراف مکہ مکرمہ میں عالمی اسلامی کانفرنس کا آج آخری دن

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔زاھد آزاد جھنڈانگری کاٹھمنڈو (کیئرخبر) وزارۃالشئون الاسلامیہ والدعوۃالارشادریاض سعودی عرب کے زیر اہتمام مکہ مکرمہ میں ایک عظیم الشان بین الاقوامی" عالمی "کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا ہے اس دوروزہ مہتم بالشان کانفرنس میں متعدد علماءکرام ودانشوران عظام شرکت کررہے ہیں ۔ جب كه عالمی اسلامی کانفرنس کا آج آخری دن ہے- اس عظیم الشان عالمی کانفرنس میں نیپال و ہند کے کئی چوٹی کے اھل علم وفضل کو...

← مزيد پڑھئے

سعودی عرب: یوکرین بحران پر مذاکرات اختتام پذیر، قیامِ امن کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق

جدة/ ايجنسى سعودی عرب کی میزبانی میں یوکرین بحران پر منعقد ہونے والے مذاکرات میں شرکاء نے یوکرین میں امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یوکرین بحران پر سعودی عرب میں منعقد کیے گئے دو روزہ اجلاس میں اقوام متحدہ سمیت 40 سے زائد ممالک کےنمائندوں نے شرکت کی۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، یوکرین نے اس اجلاس روز امن قائم کرنے کے...

← مزيد پڑھئے

سوئیڈن ، ڈنمارک کا مذہبی کتابوں کی بے حرمتی روکنے پر غور

سوئیڈن/ ايجنسى سیکیورٹی خدشات بڑھنے پر سوئیڈن اور ڈنمارک نے مذہبی کتابوں کی بے حرمتی کے واقعات روکنے پر غور شروع کردیا۔ ڈینش وزارت خارجہ کے مطابق قرآن پاک کی بے حرمتی پر ردعمل میں ہونے والا احتجاج انتہائی شکل اختیار کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس لیے حکومت ایسا قانونی راستہ تلاش کر رہی ہے جس سے نہ آزادی اظہار متاثر ہو اور نہ ہی دوسرے ملکوں یا...

← مزيد پڑھئے

نیپال کے ساتوں صوبوں میں زراعت سیکٹر کے لیے چین نے 145ملین روپے بطور تعاون دینے کا کیا اعلان

کٹھمنڈو / کئیر خبر چین کی کمیونسٹ پارٹی کے پولٹ بیورو کے رکن یوآن جیاجون کی قیادت میں دورہ کرنے والے چینی وفد نے نیپال کے ساتوں صوبوں میں زراعت سے متعلق مختلف منصوبوں کو انجام دینے کے لیے 145 ملین روپے (8 ملین یوآن) دینے کا وعدہ کیا ہے۔ ان منصوبوں کی مالی اعانت چین-جنوبی ایشیائی ممالک غربت کے خاتمے اور کوآپریٹو ڈیولپمنٹ سینٹر کے ذریعے دی جائے گی،...

← مزيد پڑھئے

قرآن کی بے حرمتی کی بار بار اجازت دینے پر سعودی عرب کا سوئیڈن سے شدید احتجاج

رياض/ واس سعودی عرب نے سوئیڈن کے حکام کے غیر ذمے دارانہ اقدامات اور کچھ انتہا پسندوں کو قرآن کریم کے نسخوں کو نذر آتش اور بے حرمتی کرنے کی بار بار اجازت دینے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دنیا بھر کے لاکھوں مسلمانوں کے جذبات کو منظم طریقے سے اشتعال دلانے...

← مزيد پڑھئے

قرآنِ کریم کی بے حرمتی، عراق میں سوئیڈن کا سفارتخانہ جلا دیا گیا

بغداد/ ايجنسى سوئیڈن میں قرآن کی بے حرمتی پر عراق کے دارالحکومت بغداد میں سینکڑوں مشتعل افراد نے سوئیڈن کے سفارت خانے پر دھاوا بول کر اسے جلا دیا۔ مشتعل مظاہرین نے وسطی بغداد میں سوئیڈن کے سفارت خانے پر دھاوا بول دیا، کمپاؤنڈ کی دیواروں کو توڑ کر سفارت خانے کو آگ لگا دی۔ سوئیڈن کے سفارت خانے پر حملہ عراقی رہنما مقتدیٰ الصدر کے حامیوں نے کیا ہے۔ سوئیڈن کی...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter