عالمی خبریں

امریکہ: دریائے ہڈسن سے 2 سعودی لڑکیوں کی نعشیں برآمد‘ تحقیقات شروع

نیویارک (صباح نیوز) نیویارک میں سعودی قونصل خانہ نے کہا ہے کہ نیویارک میں دریائے ہڈسن کے ساحل سے 2 سعودی لڑکیوں کی نعشیں برآمد ہوئیں ، تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی پولیس نے کہا کہ دونوں لڑکیوں کی عمریں 16اور 22سال ہیں۔

← مزيد پڑھئے

انڈونیشیا طیارہ حادثہ، انسانی باقیات کے 24 بیگ اسپتال منتقل؛ کسی کے زندہ بچنے کے امکانات معدوم

انڈونیشیا میں سمندر میں گرکر تباہ ہونے والے طیارے کے مسافروں کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، انسانی باقیات سے بھرے 24 بیگزپوسٹ مارٹم کے لیے جاوا کےاسپتال پہنچا دیے گئے۔ طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اب تک نہیں مل سکا ہے۔ انڈونیشیئن حکام کا کہنا ہے کہ سرچ اور ریسکیو کی کارروائیوں میں ملنے والی انسانی با قیات میں ایک بچے کی...

← مزيد پڑھئے

مودی کی جاپان آمد، بھارتی سفارتخانےکے سامنے احتجاج

جاپان کے شہر ٹوکیو میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی آمد پر بھارتی سفارتخانےکے سامنے احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جاپانی وزیراعظم کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کامعاملہ اٹھائیں۔ احتجاجی مظاہرے میں کشمیری، پاکستانی اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ دوسری جانب کشمیر پر بھارتی کنٹرول کے 71برس مکمل ہونے اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جاپان آمد کے موقع...

← مزيد پڑھئے

امریکا: مخالفین کو پائپ بم بھیجنے کے واقعات سے خوف و ہراس

امریکا میں صدر ٹرمپ کے بدترین مخالفین کے گھروں اور دفاتر پر پائپ بم بھیجنے کے واقعات نے خوف و ہراس پھیلا دیا ہے، جن افراد کو گن پاوڈر بھرے بم بھیجے گئے ہیں ان میں سابق صدر براک اوباما، بل کلنٹن اور امریکی ٹیلی ویژن سی این این کا دفتر بھی شامل ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے سابق صدر براک اوباما کے واشنگٹن میں واقع گھر اور...

← مزيد پڑھئے

سعودی عرب تیل کی پیداوار میں اضافہ کیلئے تیار

ریاض ۔ 24 اکتوبر (کئیر خبر ڈاٹ کام) سعودی عرب کے وزیرتوانائی خالد الفلیح نے کہا کہ وہ عالمی سطح پر تیل کے بازار میں توازن برقرار رکھنے کیلئے اپنی پیداوار میں اضافہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ وہ ریاض میں سرمایہ کاری چوٹی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اوپیک اور غیر اوپیک پیداوار کنندگان توقع ہیکہ ڈسمبر میں ایک معاہدہ پر دستخط کریں گے...

← مزيد پڑھئے

نقاب پر پابندی انسانی اور مذہبی حقوق کی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی نے فرانس میں نقاب پر پابندی کو انسانی اور مذہبی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔انسانی حقوق کمیٹی نے نقاب پر پابندی کے فرانسیسی جواز کو غیر تسلی بخش قرار دیا۔ انسانی حقوق کمیٹی نے فرانس سے نقاب پر پابندی کے قوانین پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے اور فرانس کو جواب دینے کے لیے ایک سو اسی دن کا وقت دیا ہے،...

← مزيد پڑھئے

شاہ سلمان نےکی جمال خاشقجی کےاہل خانہ سے تعزیت؛ کہا قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایں گے

ریاض /واس 23 اکتوبر سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے صحافی جمال خاشقجی کےاہل خانہ سےملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران لواحقین نےجمال خاشقجی قتل کی تحقیقات پرسعودی قیادت کاشکریہ اداکیا۔ سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نےخاشقجی کے بھائی ،بیٹےسےتعزیت کی،دارالحکومت ریاض کے الیمامہ شاہی محل میں ہونے والی ملاقات میں ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان بھی موجود تھے۔ دوسری جانب سعودی کابینہ نے ایک بیان میں...

← مزيد پڑھئے

سعودی عرب نے جمال خشقوجی کے قتل کی تصدیق کردی، ٹرمپ برہم ، نائب انٹیلی جنس چیف احمد العسیری برطرف

دبئی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے صحافی جمال خاشقجی کے حوالے سے جھوٹ بولا، ان کا کہنا ہے کہ میں صحافی کی موت کے حوالے سے تحقیقات سے اس وقت تک مطمئن نہیں ہوں ، سعودی صحافی کے قتل کے بعد امریکا سمیت عالمی برادری نے بھی سعودی عرب پر دبائو بڑھادیا ہے، جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ موجودہ...

← مزيد پڑھئے

کینیڈا میں 6.8کے 4 زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے

کینیڈا میں 6.6 اور 6.8 شدت کے دو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے۔ امریکی زلزلہ پیما مرکز کےمطابق کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں زلزلےکا پہلا جھٹکا مقامی وقت کےمطابق 10بجکر 39 منٹ پر محسوس کیا گیا۔ جس کے بعد 11 بجکر 16 منٹ پر دوسرا زلزلےکا جھٹکا محسوس کیا گیا۔ فوری طورپر زلزلے سے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ سونامی وارننگ بھی جاری نہیں کی...

← مزيد پڑھئے

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے جمال خاشقجی کے قتل کو’ سنگین غلطی‘ قرار دیا

قتل کی بات کا اعتراف کرنے اور اسے ایک 'سنگین غلطی' قرار دیتے ہوئے سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے اتوار کو کہا کہ ان کا ملک نہیں جانتا ہے کہ مارے گئے صحافی جمال خاشقجی کی لاش کہاں ہے۔ فاکس نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں جبیر نے کہا کہ سعودی قیادت کا شروع میں ماننا تھا کہ خاشقجی استنبول میں ان کے قونصل خانے سے چلے گئے...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter