عالمی خبریں

گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نے خانہ کعبہ کے اندر عرق گلاب اور آب زمزم سے غسل دیا

سلمکہ مکرمہ/ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے خادم حرمین شریفین کے مشیر، گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے خانہ کعبہ کے اندر ہزاروں من عرق گلاب سے معطرآب زمزم سے غسل دیا، گورنر مکہ مکرمہ کے ہمراہ حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس ، وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد بن صالح نے خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو عرق گلاب...

← مزيد پڑھئے

ایران، ملٹری پریڈ پرحملہ 12 فوجیوں سمیت 29 ہلاک

تہران - ایران کے جنوبی شہر اھواز میں فوجی پریڈ پر حملے میں تقریباً 12فوجیوں سمیت 29افراد جاں بحق اور50 سے زائد زخمی ہوگئے۔مرنے والوں میں خواتین اور بچوں سمیت صحافی بھی شامل ہیں ۔ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ حملے کا بھر پور جواب دیا جائے گا ۔ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے جبکہ ایران نے حملے کا الزام امریکا ، اسرائیل اور...

← مزيد پڑھئے

امریکی صدر ٹرمپ کی اوپیک ممالک کو دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوپیک ممالک کو دھمکی دی ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ کے ممالک کا تحفظ کرتے ہیں، ان کے بغیر مشرق وسطیٰ کے ممالک زیادہ دیر تک محفوظ نہیں رہ سکیں گے۔ امریکی صدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہم یاد رکھیں گے، اوپیک کی مقرر کردہ تیل کی قیمتیں اب کم ہوجانی چاہئیں۔ واضح...

← مزيد پڑھئے

تنزانیہ میں کشتی ڈوبنے سے 40 افراد ہلاک

افریقی ملک تنزانیہ میں کشتی ڈوبنے سے 40 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جبکہ سیکڑوں لاپتا مسافروں کی تلاش جاری ہے۔ کشتی ڈوبنے کا واقعہ تنزانیہ کی وکٹوریہ جھیل میں پیش آیا، کشتی میں 400 سے زائد مسافر سوار تھے، 100 سے زائد مسافروں کو بچا لیا گیا ہے جبکہ لاپتا افراد کی تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

← مزيد پڑھئے

ملیشیا: زہریلی شراب پینے سے چار نیپالیوں کی موت ؛ 13 زیر علاج

کوالا لمپور 19 ستمبر / کیئر خبر  انگریزی روزنامہ دی اسٹار کے مطابق زہریلی شراب کے پینے سے سات لوگوں کی موت واقع ہوگئی ہے جن میں چار نیپالی شامل ہیں - کوالا لمپور پولیس کا کہنا ہے کہ شراب پینے سے سات موتیں ہوئی ہیں جن ایک بنگالی ؛ ایک انڈین ؛ ایک ملیشین بھی شامل ہے - اس کے علاوہ 13 نیپالی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں پولیس...

← مزيد پڑھئے

میانمار میں مسلمانوں کے خلاف مظالم؛ وحشیانہ دہشت گردی کی بدترین مثال: سعودی عرب

سعودی عرب نے میانمار میں مسلمانوں کے اجتماعی قتل عام کو بین الاقوامی جرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے میانمار کے طول و عرض میں روہنگیا مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے مصائب پر بہت زیادہ تشویش ہے، میانمار کا مسئلہ انتہائی اہم ہے اور سعودی حکومت اس میں غیر معمولی دلچسپی لے رہی ہے۔ اقوام متحدہ میں متعین سعودی مندوب ڈاکٹر عبدالعزیز الواصل کا انسانی حقوق کونسل کے سامنے مملکت کا...

← مزيد پڑھئے

طالبان کےحملوں میں 22افغان اہلکار ہلاک ،5 حملہ آور بھی مارے گئے

افغانستان میں سیکورٹی چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملے میں ہلاک ہونے والے افغان اہلکاروں کی تعدد 22 ہوگئی ، امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 3دہشت گرد مارے گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے گذشتہ رات بالا بلوک، پشترود اور پشت کوہ اضلاع میں واقع سیکورٹی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا تھا۔ افغان میڈیا نے مزید بتایا کہ حملے کے بعد طالبان افغان سیکورٹی کے 8 اہلکاروں کو اغوا...

← مزيد پڑھئے

فلپائن میں سمندری طوفان سے 28 افراد ہلاک

سمندری طوفان ’منگ کھٹ ‘ کےباعث فلپائن میں ہلاکتوں کی تعداد 28 ہوگئی، طوفان ہانگ کانگ اور چین کے جنوبی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے جہاں طوفان کے پیش نظر سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ فلپائنی حکام کے مطابق سمندری طوفان سےزیادہ تر ہلاکتیں شمالی صوبوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہوئیں۔ ہانگ کانگ اور چین کی جانب بڑھنے والے طوفان کے باعث ہانگ کانگ میں تیزہواؤں کے...

← مزيد پڑھئے

برطانیہ میں دیوہیکل سبزیوں کی 3 روزہ نمائش جاری

برطانوی کاؤنٹی نارتھ یارکشائر کے قصبے ہیروگیٹ میں43ویں سالانہ فلاور اینڈگارڈننگ شو کا آغاز ہوگیا ہے۔ 3 روز تک جاری رہنے والے اس شو میں ملک بھرسے ماہر کاشت کاروں اور باغبانی کے شوقین افراد شرکت کررہے ہیں۔ اس موقع پر جہاں دیوہیکل پیاز،ہری پیاز،کریلے ،بند گوبھی، گاجر، کھیرے اور کدو سمیت کئی سبزیاں اور پھل شرکاء کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں وہیں رنگ برنگے پھولوں کی شاندار...

← مزيد پڑھئے

امریکا: طوفان فلورنس کی تباہ کاریاں،6 افراد ہلاک،درجنوں زخمی

امریکا میں طوفان فلورنس سے 6 افراد ہلاک  ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے  مطابق امریکا میں سمندری طوفان فلورنس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، شمالی کیرولائنا میں مختلف حادثات میں ماں اور بچے سمیت6افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔سیکڑوں افرادمحصور ہو کر رہ گئے ، 168کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی آندھی نے درخت اکھاڑ دئیے،7لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں۔ مختلف علاقوں...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter