عالمی خبریں

سعودی ایئر لائن میں پہلی بار سعودی ایئر ہوسٹسز کی شمولیت

سعودی ایئرلائن میں پہلی بار ایئرہوسٹسز کی شمولیت کا فیصلہ کر لیا گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق   سعودی عرب کی  تاریخ میں پہلی بار سعودی ایئرلائن نے فضائی میزبانوں میں مقامی خواتین کو شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا،ابتدائی طور پر سعودی ایئر لائن میں 20 خواتین میزبانوں کو شامل کیا جائے گا جن کی عمریں 23 سے 30 برس کے درمیان ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق ایئر لائن...

← مزيد پڑھئے

جنوبی افریقہ میں ہاتھیوں کی 90 سر کٹی لاشیں بر آمد

گبرون: جنوبی افریقی ملک بوٹسوانا میں سروے ٹیم کو 90 ہاتھیوں کی باقیات ملی ہیں جنہیں رواں برس شکار کیا گیا بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق رواں برس جولائی میں جنوبی افریقا کے ملک بوٹسوانا میں سروے کیے گئے جنگلات سے 90 ہاتھیوں کی سر کٹی لاشیں ملی ہیں جنہیں ہاتھیوں کے قیمتی دانت حاصل کرنے کے لیے شکار کیا گیا تھا جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے...

← مزيد پڑھئے

امریکا میں ناریل کے درختوں کو آگ لگانے پر 5 سال قید اور جرمانے کی سزا

کیلی فورنیا:  امریکی عدالت نے قومی پارک میں قدیم درختوں کو آگ لگانے والے 26 سالہ نوجوان جارج ولیم کو 5 سال قید اور 21 ہزار ڈالر جرمانے کی سزا سنادی۔  بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کی مرکزی ضلعی عدالت نے قومی پارک میں آگ لگانے پر 26 سالہ جارج ولیم کو 5 سال قید اور 21 ہزار ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا۔...

← مزيد پڑھئے

شام : داعش سے جھرپیں ، 21جنگجو ہلاک، ادلب پر حملے کی قیمت پوری دنیا چکائے گی : اردگان

دمشق/ انقرہ (اے ایف پی + این این آئی ) شامی صوبے سویدہ میں داعش کے حملے میں حکومت کے حامی 26 جنگجو ہلاک ہوگئے، ادلب سے 30 ہزار افراد نقل مکانی کرگئے۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے باور کرایا ہے کہ شامی فوج کی جانب سے اِدلب پر کیا جانے والا حملہ ترکی، یورپ اور دیگر کے لیے انسانی اور سکیورٹی خطرات کا سبب بنے گا۔ ایک...

← مزيد پڑھئے

گاندھی کے ہم شکل کی تصویر وائرل

دبئی(نیٹ نیوز) اگر آپ اس خبر کو حقیقت سمجھ رہے ہیں تو ذرا ٹھہریں، یہ کانگریسی رہنما موہن داس کرم چند گاندھی کا تذکرہ نہیں بلکہ ان سے مشابہہ ایک ضعیف شخص کا ذکر ہے جس کی تصویر فیس بک پر پوسٹ ہوتے ہی وائرل ہوگئی۔ایسی ہی ایک تصویر دبئی سے سامنے آئی ہے جس میں گاندھی سے ملتے جلتے ایک صاحب دکھائی دے رہے ہیں جنکی تصویر سوشل میڈیا...

← مزيد پڑھئے

روسی تاریخ کی سب سے بڑی جنگی مشقیں شروع، چین کی بھی شرکت

ماسکو(این این آئی، اے ایف پی) روس کی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا،غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ووسٹوک 2018نامی جنگی مشقیں سائبیریا کے جنوبی حصے میں کی جارہی ہیں جس میں چین اور منگولیا کے فوجی دستوں سمیت 3 لاکھ فوجی اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ایک ہفتے تک جاری رہنے والی جنگی مشقوں میں 36 ہزار فوجی گاڑیاں، ایک ہزار طیارے اور 80 جنگی جہاز...

← مزيد پڑھئے

سعودی خواتین کو مساجد میں اہم عہدے مل گئے

سعودی عرب میں محکمہ مساجد کے صدر کے مطابق 41 خواتین کو دو بڑی مساجد میں اہم عہدے مل گئے۔ سعودی میڈیا کے مطابق محکمہ مساجد کے صدرڈاکٹر شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ 41 خواتین کو سعودی عرب کی دو بڑی مساجد میں اہم قیادتی عہدے دیے گئے ہیں۔ حکام کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام سعودی حکومت...

← مزيد پڑھئے

جاپان: زلزے سے ہلاکتوں کی تعداد 44 سے تجاوز کرگئی

جاپان کے جزیرے ہوکائیدو میں زلزلے کے جھٹکے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 44 سے تجاوز کرگئی اور مختلف حادثات میں زخمیوں کی تعداد 660 ہوگئی ہے۔ جاپانی حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ ہوکائیدو میں بجلی کی فراہمی مکمل بحال نہیں ہوسکی ہے ۔ جس کے باعث معروف کار ساز کمپنی کے پلانٹ میں بھی کام متاثر ہوا ہے۔ حکومت نے ہوکائیدو میں انرجی...

← مزيد پڑھئے

’افغان جنگ ،امریکی حکومت نے 17 سال عوام کو گمراہ رکھا‘

امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی حکومت نے 17 سال سے جاری افغان جنگ سے متعلق عوام کو گمراہ رکھا ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے تحقیقاتی رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوجیوں کی افغان سرزمین پر موجودگی کا جواز پیش کرنے کے لئے حکام اعداد وشمار کو بڑھا چڑھا کر بیان کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکانے 17 سال سے جاری...

← مزيد پڑھئے

مصرکی عدالت نے اخوان المسلمین کے رہنماؤں سمیت 75 افراد کو سزائے موت سنادی

مصرکی عدالت نے اخوان المسلمین کے رہنمائوں سمیت 75 افراد کو سزائے موت سنادی گئی ہے ۔ خبر ایجنسی کے مطابق مصری عدالت نے 700 سے زائد افراد کے مقدمے کا فیصلہ سنایا جو 2013ء میں مرسی حکومت کے مخالف دھرنے میں شریک افراد کے قتل کے الزام میں 75 افراد کو سزائے موت سنائی ہے ۔ عدالت نے اس مقدمے میں 47افراد کو عمر قید بھی سنائی ہے جن...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter