عالمی خبریں

فرانس کے صدر میخواں کا ایران جوہری معاہدے پر امریکی فیصلہ بدلنے میں ناکامی کا اعتراف

فرانس کے صدر ایمینوئل میخواں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ شاید اپنے امریکی ہم منصب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ کیے جانے والے جوہری معاہدے کو چھوڑنے کا فیصلہ تبدیل کرانے میں ناکام رہے ہیں۔ اپنے تین روزہ سرکاری دورے کے اختتام پر بات کرتے ہوئے صدر میخواں نے کہا کہ ان کے پاس 'کوئی اندرونی معلومات' نہیں ہیں کہ وہ یقینی طور پر کچھ کہہ سکیں...

← مزيد پڑھئے

صحافیوں کو ’دہشت گردی‘ کے الزام میں جیل کی سزا

ترکی میں عدالت نے 13 صحافیوں کو دہشت گردی کے الزام میں جیل کی سزا سنائی ہے اور اس فیصلے کے بعد دنیا بھر میں آزادیِ صحافت کے حوالے سے تنقید شروع ہو گئی ہے۔ ان صحافیوں کی تعلق ترکی کے 'جمہوریت' اخبار سے ہے جس نے رجب طیب اردوغان کی حکومت کے خلاف سخت موقف اختیار کیا ہے۔ سزا پانے والے صحافیوں کے علاوہ دیگر تین صحافیوں کو بری...

← مزيد پڑھئے

نیپالی علماء ودانشوران کا قافلہ سوئے حرم روانہ

نیپالی علماء ودانشوران کا منتخب قافلہ آج سوئے حرم روانہ ہوگیا، سعودی عرب کی میزبانی میں 16 رکنی وفد مکہ مکرمہ اور مدینہ طیبہ میں کئی علمی پروگراموں میں شرکت کرے گا. دس روزہ قیام کے دوران یہ وفد مختلف موضوعات پر سعودی مشائخ وحکومتی افراد سے تبادلہ خیال کریں گے.   وفد میں مولانا غلام رسول فلاحی، مولانا ضیاء الرحمن عبد السلام ، ڈاکٹر اورنگزیب، مولانا عبد الصبور ندوی،...

← مزيد پڑھئے

سادھو آسارام ریپ کے مقدمے میں مجرم قرار،

  انڈیا کے شہر جودھپور کی ایک عدالت نے ملک کے سرکردہ سادھو آسارام کو ایک نابالغ لڑکی کے ریپ کے مقدمے میں مجرم قرار دیا ہے۔ انھیں ریپ کے جرم میں کم سے کم دس برس اور زیادہ سے زیادہ عمرقید تک کی سزا ہو سکتی ہے۔ آسارام پر الزام تھا کہ انھوں نے اپنے آشرم میں اگست 2013 میں ایک 16 سال کی نابالغ لڑکی کا ریپ کیا...

← مزيد پڑھئے

سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ،4برطانوی زائرین جاں بحق

سعودی عرب میں ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 4 برطانوی زائرین جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق حادثہ مغربی مکہ کے قریب الاخلاص کے علاقے میں پیش آیا جب مدینہ منورہ سے مکہ جاتے ہوئے زائرین کی بس آئل ٹینکر سے جاٹکرائی۔ جس کے نتیجے میں زائرین بس کو آگ لگ گئی۔ برطانوی وزارت خارجہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمرے کی...

← مزيد پڑھئے

بھارت :مندر میں 13 سالہ بچی سےاجتماعی زیادتی

بھارت میں موت کا قانون نافذ ہونے کے باوجودبچوں سےزیادتی کا سلسلہ تھم نہیں سکا ہے،ہریانہ کےعلاقےجمنا نگر کے مندر میں 13 سال کی بچی سےاجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ رونما ہوا،ملزم بچی کو مردہ سمجھ کر فرار ہوگئے۔ دوسری جانب بھارتی پارلیمنٹ کے ایک مرکزی وزیر سنتوش گینگوار نے بے حسی کی تمام حدیں عبور کرتے ہو ئے کہا کہ اتنے بڑے دیش میں ایسے واقعات ہو جا...

← مزيد پڑھئے

ثانیہ مرزا امید سے ہیں؟

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی طرف سے اپنے بچے کے نام ’مرزا ملک‘ رکھنے کی خبر کے بعد سے چہ مگویاں چل رہی تھی کہ کہیں وہ امید سے تو نہیں؟ اس بارشعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے ایک ہی تصویر کو اپنے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر شیئر کی ہے اور یہ بتانا چاہ ہے کہ ان کی زندگی اب دو سے تین ہونے والی ہے۔ شعیب ملک نے...

← مزيد پڑھئے

’بھارت میں مسلم ٹیکسی نہیں چلے گی‘

لکھنؤ (ایجنسیاں ) بھارت میں مسلم مخالف انتہا پسندی سوچ کی ایک اور مثال سامنے آگئی جب انتہا پسند تنظیم کے رکن کی جانب سے بھارتی مسلمانوں کو جہادی قرار دے دیا گیا۔ مسلم ڈرائیور کی موجودگی پر ہندو نوجوان نے آن لائن ٹیکسی بکنگ یہ کہہ کر منسوخ کردی کہ ’میں جہادیوں کو اپنا پیسہ دینا نہیں چاہتا۔‘ Abhishek Mishra ✔ @Abhishek_Mshra Cancelled @Olacabs Booking because Driver was Muslim. I don't want...

← مزيد پڑھئے

یمنی حوثیوں نے تیل بردار 19 جہاز یرغمال بنا لیے: سعودی سفیر کی تصدیق

یمن میں متعیّن سعودی سفیر محمد آل جابر نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ حوثی شیعہ باغیوں نے تیل بردار انیس جہازوں کو روک رکھا ہے اور وہ انھیں الحدیدہ کی بندر گاہ میں داخل نہیں ہونے دے رہے ہیں ۔ آل جابر نے  ہفتے کے روز ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’’ ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں نے تیل بردار 19 جہازوں کو اپنے...

← مزيد پڑھئے

شام : رقّہ میں 150 سے 200 لاشوں کی اجتماعی قبر کا انکشاف

قامشلی (شام) – ایجنسیاں شام میں داعش تنظیم کے سابقہ گڑھ رقّہ شہر میں ہفتے کے روز ایک اجتماعی قبر کا انکشاف ہوا ہے جس کے اندر شدت پسندوں اور شہریوں کی درجنوں لاشیں ملی ہیں۔ اکتوبر 2017ء میں عرب اور کرد گروپوں پر مشتمل سیریئن ڈیموکریٹک فورسز نے واشنگٹن کے زیر قیادت بین الاقوامی اتحاد کی معاونت سے کئی ماہ کی معرکہ آرائی کے بعد رقّہ سے داعش تنظیم...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter