ہیٹی/ ايجنسى جنوبی امریکا کے ملک ہیٹی میں زلزلے کے باعث عمارتیںگرنے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 1300ہوگئی ۔ہیٹی میں زلزلے کے باعث13600عمارتیں مکمل تباہ ہوگئیں جبکہ13ہزار 700سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔زلزلے کے آفٹر شاکس کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5اعشاریہ 2ریکارڈ کی گئی ہے۔ہیٹی کے وزیراعظم نے ملک بھر میں ایک ماہ کے لیے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے اعلان...
← مزيد پڑھئےكابل/ ايجنسى افغان طالبان نے کابل کا کنٹرول سنبھالنے اور افغانستان کے بیشتر حصے پر عملداری قائم کرنے کے بعد اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں جنگ کا خاتمہ ہوگیا، نئے نظام حکومت کی شکل جلد واضح ہو جائیگی،عالمی برادری کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں، افغانستان کی سر زمین کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، امید ہے غیر ملکی قوتیں افغانستان میں اپنے ناکام...
← مزيد پڑھئےکابل/ ایجنسی افغانستان میں افغان صدر اشرف غنی کی جگہ طالبان کے نامزد رہنما کا نئے سربراہ بننے کا امکان ہے، افغان حکومت اور طالبان نمائندے نئی حکومت کی تشکیل کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات مکمل ہونے پر افغان طالبان کے سربراہ نئی حکومت کی تشکیل کی منظوری دیں گے۔ واضح رہے کہ افغان طالبان افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مضافات میں...
← مزيد پڑھئےدوحہ/ ایجنسی عرب ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان حکومت نے طالبان کو اقتدار میں شراکت کی پیشکش کر دی ہے۔ عرب ٹی وی کا کہنا ہے کہ افغانستان کی حکومت کی جانب سے اقتدار کی یہ پیشکش قطر کے ذریعے طالبان کو دی گئی ہے۔ قطر افغان امن عمل کی میزبانی کر رہا ہے ، قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ٹرائیکا اجلاس جاری ہے۔ اس سے قبل...
← مزيد پڑھئےکابل/ ایجنسی طالبان نے افغانستان کے اہم شہر پلخمری کا کنٹرول بھی حاصل کرلیا۔ رپورٹس کے مطابق طالبان 5 روز کے دوران 8 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کرچکے ہیں۔ اس سے پہلے فراہ، ایبک، قندوز، سرِپُل، تالقان، شبرغان اور زرنج بھی طالبان کے زیر قبضہ آچکے۔ افغانستان کے مختلف مقامات پر لڑائی میں تیزی آنے پر شہریوں کی بڑی تعداد دارالحکومت کابل پہنچ رہی ہے۔
← مزيد پڑھئےکابل / ایجنسی افغانستان سے نکل جانے والے امریکا کے بی 52 طیاروں نے قطر سے افغانستان آ کر طالبان کے ٹھکانوں پر بم باری کی ہے۔ امریکی بی 52 طیاروں کے قطر سے افغانستان آ کر طالبان کے ٹھکانوں پر بم باری کرنے کا دعویٰ روسی میڈیا نے کیا ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق امریکی طیاروں نے افغانستان میں ہلمند، ہرات اور قندھار میں بم باری کی ہے۔ واضح...
← مزيد پڑھئےمکہ مکرمہ / ایجنسی سعودی عرب کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 9 اگست سے مختلف ممالک سے عمرے کی درخواستوں کی وصولی شروع ہو گی۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرہ کرنے والوں کی گنجائش 60 ہزار رکھی جائے گی۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عمرے کے ویزے 8 عملی دورانیئے میں تقسیم ہوں گے۔ سعودی وزارتِ حج و عمرہ کا مزید...
← مزيد پڑھئےکابل / ایجنسی افغانستان کےصدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ وہ طالبان سے براہ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ اشرف غنی نے صدارتی محل میں اجلاس سے خطاب میں کہا کہ طالبان سے براہ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں، 5 ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی ہماری امن کی خواہش کو ظاہر کرتی ہے۔ اشرف غنی نے کہا کہ افغانستان کےمسئلےکا کوئی فوجی حل نہیں ہے، افغان حکومت مسئلے کے...
← مزيد پڑھئےكابل/ ايجنسى طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ نئی حکومت میں خواتین کو حجاب کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہو گی، نئی حکومت میں خواتین کو تعلیم حاصل کرنے اور سیاست میں حصہ لینےکی اجازت ہو گی، خواتین کو گھر سے نکلنے کے لیے مرد سربراہ کی ضرورت نہیں ہو گی۔ طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے امریکی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے...
← مزيد پڑھئےمکہ مکرمہ/ ایجنسی مناسک حج کامیابی سے اختتامی مراحل میں داخل ہوگئے۔ مکہ مکرمہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق حجاج آج منیٰ میں رمی کے بعد نیز حرم شریف میں طواف وداع کے بعد 50 فیصد حجاج آج منیٰ کو خیرباد کہیں گے۔ جبکہ باقی 50 فیصد حجاج منیٰ میں قیام کریں گے۔ اور 13ذی الحج کو بھی رمی کریں گے۔ دوران حج تمام انتظامات وزارت داخلہ کی نگرانی میں...
← مزيد پڑھئے