عالمی خبریں

ڈاکٹر ماہر المعیقلی: حج مناسک ادا کرنے کا نام ہے، یہ سیاسی نعروں یا دھڑے بندی کی جگہ نہیں

شیخ ڈاکٹر ماہر المعیقلی نے عرفات میں سال 1445 ہجری کے حج کا خطبہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حج عبادت اور عبادت میں اخلاص کا مظہر ہے۔ یہ سیاسی نعروں یا دھڑے بندی کی جگہ نہیں ہے۔ اس کے لیے ان ضوابط اور ہدایات کی پابندی کی ضرورت ہے جو اس بات کو یقینی بنائے کہ حجاج اپنے مناسک اور شعائر کو ایمان اور پورے اطمینان کے ساتھ انجام...

← مزيد پڑھئے

عازمین حج کی سہولت کیلئے الیکٹرک اسکوٹر کے خصوصی ٹریک

مکہ مکرمہ/ ايجنسى مکہ مکرمہ میں عازمین حج کی سہولت کیلئے الیکٹرک اسکوٹر کے خصوصی ٹریک بنا دیے گئے۔ مکہ رائیل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ آنے جانے کے لیے 1.2 کلومیٹر کے تین ٹریک بنائے گئے ہیں، پہلا سائیکل ٹریک مزدلفہ، منٰی کے درمیان، دوسرا جمرات پل جانے کے لیے بنایا گیا۔ الیکٹرک اسکوٹر کا تیسرا ٹریک جمرات جانے والے ٹریک پر قائم کیا گیا ہے۔ سعودی وزارت اسلامی...

← مزيد پڑھئے

چینی مرد و عورت کو انجکشن کے ذریعے سزائے موت

بیجنگ / ایجنسی چینی لڑکے اور اس کی گرل فرینڈ کو اپنے دو بچوں کو 15ویں منزل سے پھینکنے کے جرم میں سزائے موت دے دی گئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ژانگ بو اور چینگچن کو 2020ء میں کیے گئے جرم میں سزائے موت دی گئی۔  ملزم ژانگ کو اپنی دو سالہ بیٹی اور ایک سالہ بیٹے کو قتل کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا جبکہ اس کی دوست...

← مزيد پڑھئے

آئر لینڈ کے وزیر خارجہ مائیکل مارٹن نے اسرائیل کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

آئر لینڈ/ ايجنسى آئر لینڈ کے وزیرِ خارجہ مائیکل مارٹن نے کہا ہے کہ یورپی یونین غزہ میں اسرائیلی جنگ پر اسرائیل کے خلاف پابندیوں پر غور کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ اسرائیل عالمی عدالت کا فیصلہ نہیں مانتا تو اس پر یورپی یونین کی پابندیاں لگ سکتی ہیں۔ آئر لینڈ کے وزیرِ خارجہ مائیکل مارٹن کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف یورپی...

← مزيد پڑھئے

سعودی ولی عہد نے ایران کے دورے کی دعوت قبول کرلی

رياض/ ايجنسى سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے ایران کے دورے کی دعوت قبول کرلی۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران کے قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر کی خصوصی دعوت قبول کی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی ولی عہد نے ایران کے قائم مقام صدر کو تعزیت کا ٹیلی فون کیا تھا۔ بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی روابط اور علاقائی مسائل پر...

← مزيد پڑھئے

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی كا ہیلی کاپٹر حادثے میں انتقال

طهران/ ايجنسى ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ ایران کے صوبے مشرقی آذربائیجان میں ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹرکو حادثہ پیش آیا ہے۔ ایرانی میڈیا نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔ تہران ٹائمز کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں مشرقی آذربائیجان کے گورنر ملک رحمتی، مشرقی آذربائیجان میں ایرانی سپریم...

← مزيد پڑھئے

سعودى عرب آنے والے عازمین حج کے لیے ڈیجیٹل آئی ڈی، سہولتیں کیا ہیں؟

مكه مكرمه/ ايجنسى سعودی وزارت داخلہ نے اس سال بیرون ملک سے آنے والے عازمین حج کے لیے ڈیجیٹل آئی ڈی کا آغاز کیا ہے۔ بیرون مملکت سے آنے والے عازمین کو اس سے سہولت ہوگی۔ سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے وزارت خارجہ، وزارت حج وعمرہ اور سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنسی اتھاری ’سدایا‘ کے تعاون و اشتراک سے تیار کی جانے والی ڈیجیٹل...

← مزيد پڑھئے

امریکا کا اسرائیل کو بھاری ہتھیاروں کی فراہمی عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ

نيويارك/ ايجنسى امریکا نے اسرائیل کو بھاری ہتھیاروں کی فراہمی عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس حوالے سے اسرائیلی سفیر نے کہا ہے کہ ہتھیاروں کی منتقلی روکنے کا امریکی فیصلہ اسرائیل کی صلاحیت کو نمایاں طور پر متاثر کرے گا۔ دوسر جانب امریکا کے صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ رفح میں آپریشن کی صورت میں اسرائیل ہماری حمایت کھو دے گا، گنجان آباد علاقوں پر حملے...

← مزيد پڑھئے

حماس نے اسرائیل کو غزہ پر جنگیں مسلط کرنے کے تمام مواقع فراہم کیے: محمود حباش

رام اللّٰہ/العربیہ فلسطینی صدر کے مشیر محمود حباش نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ حماس بھی رفح کی صورتحال کی ذمہ دار ہے۔  رام اللّٰہ میں العربیہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمود حباش نے کہا کہ حماس نے اسرائیل کو غزہ کی پٹی پر جنگیں مسلط کرنے کے تمام مواقع اور وجوہات فراہم کیں۔ انھوں نے کہا کہ غزہ کے عوام حماس کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے...

← مزيد پڑھئے

مصر: لڑکی نے گردہ عطیہ کیا لیکن منگیتر نے شادی کسی اور سے کر لی

قاهرة/ ايجنسى مصر میں ایک لڑکی کی  قربانی رائیگاں چلی گئی جب منگیتر کی جان بچانے کے لیے اپنا ایک گردہ عطیہ کیا لیکن اس نے کسی اور لڑکی سے شادی کر لی۔ المرصد نیوز کے مطابق مصری دوشیزہ ’ریم‘ نے خود پر گزرنے والے حالات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی منگنی چچا زاد نبیل سے ہوئی تھی۔ ریم کا کہنا تھا کہ ’ہم دونوں کا بچپن ایک ساتھ گزرا تھا اس لیے قربت کو دیکھتے ہوئے گھروالوں...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter