عالمی خبریں

کویت: 7 فروری سے دو ہفتوں تک غیر کویتی باشندوں کے داخلے پر پابندی

کویت/ ايجنسى کویت کی حکومت نے 7 فروری سے دو ہفتے کے لیے ملک میں غیر کویتی باشندوں کے داخلہ پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کویت کی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ کویتی شہریوں کو عام حالات میں سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔ انتہائی ضرورت کی صورت میں ہی سفر کی اجازت ہوگی۔ کابینہ کے فیصلے کے مطابق تجارتی مراکز اور ریسٹورنٹس...

← مزيد پڑھئے

کورونا وائرس: سعودی عرب نے 20 ملکوں کے شہریوں پر پابندی لگادی

رياض/ ايجنسى کورونا کیسوں کے باعث پاکستان، بھارت، امریکا سمیت 20 ممالک کے شہریوں کی سعودی عرب میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق پابندی عارضی طور پر لگائی گئی ہے، عمل درآمد آج سے ہوگا۔ سفارتکار، ہیلتھ ورکرز اور ان کے اہل خانہ پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔ متحدہ عرب امارت، ارجنٹائن، جرمنی، انڈونیشیا کے شہریوں کی بھی سعودی عرب آمد پر پابندی عائد...

← مزيد پڑھئے

میانمار میں فوجی بغاوت، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

اقوام متحده/ ايجنسى میانمار کی فوجی بغاوت کے بعد سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے جمہوریت کی بحالی پر زور دیا اور دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی بھی دے دی۔ برطانیہ نے سیاسی رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔ واضح رہے کہ میانمار میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کر کے آنگ سان...

← مزيد پڑھئے

سعودی عرب: طلاق کے رجحان میں خوفناک اضافہ

رياض/ ايجنسى سعودی عرب میں شادیوں کی ناکامی کی شرح میں خوفناک اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ سعودی محکمہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ہر ایک گھنٹے میں طلاق کے 7 واقعات ریکارڈ پر آرہے ہیں۔ اس طرح ہر روز 168 جوڑے الگ ہوتے ہیں اور اگر اسے سالانہ بنیادوں پر دیکھا جائے تو یہ 61 ہزار 320 بنتا ہے۔ اس طرح ہر 10...

← مزيد پڑھئے

مدینہ منورہ صحت افزا شہر قرار دے دیا گیا

مدینہ منورہ/ ايجنسى سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے دنیا کے صحت افزا شہروں میں سے ایک شہر قرار دے دیا۔ عالمی ادارہ صحت کی ایک ٹیم نے مدینہ منورہ کا دورہ کیا اور صحت سے متعلق تمام سہولیات کا جائزہ لیکر قرار دیا کہ صحت مند شہر کیلئے جتنے عالمی معیار مقرر تھے، مدینہ منورہ ان عالمی معیار پر پورا اترتا...

← مزيد پڑھئے

ریاض کو ہدف بنانے کی مذمت، دفاع میں اپنے پارٹنر کی مدد کریں گے: امریکہ

ریاض/ ايجنسى امریکہ کے محکمہ خارجہ نے سعودی دارلحکومت ریاض کو نشانہ بنانے کی حالیہ کوشش کی شدید مذمت کی ہے۔ عرب نیوز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ’ہم مزید معلومات اکھٹا کر رہے ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ اس حملے میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے‘۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’جیسے یمن جنگ کے خاتمے سمیت اصولی سفارتکاری کے ذریعے...

← مزيد پڑھئے

اماراتی کابینہ کی تل ابیب میں سفارتخانہ کھولنے کی منظوری

دبئی/ ایجنسی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی کابینہ نے اسرائیل کے شہر تل ابیب میں اپنا سفارتخانہ کھولنے کی منظوری دے دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امارات کی حکومت نے تل ابیب میں سفارتخانہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان گزشتہ سال اگست میں تاریخی معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت سفارتی تعلقات استوار ہوئے تھے۔ اس معاہدے میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ...

← مزيد پڑھئے

بدتمیزی کرنے والے عملے کو موقع پر برطرف کروں گا: جوبائیڈن

وائٹ ہاؤس/ ايجنسى امریکی صدر جوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس کے ملازمین کو واضح طور پر کہا ہے کہ اگر کسی نے اونچی آواز میں بات کی یا پھر بدتمیزی کی تو موقع پر ہی ملازمت سے برطرف کردوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں وائٹ ہاؤس کے اصولوں کو واپس لانا ہے جو گزشتہ 4  سال میں کہیں کھو گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جوبائیڈن نے وائٹ...

← مزيد پڑھئے

سعودی عرب: بیوی کے نام پر بینک سے قرض لے کر دوسری شادی کرنے پر مقدمہ

رياض/ واس سعودی عرب میں بیوی کے نام پر قرضہ لے کر دوسری شادی کرنے والے شہری پر مقدمہ ہوگیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک خاتون نے مقامی عدالت میں دعویٰ دائر کیا ہے، خاتون کا موقف ہے کہ اس کے شوہر نے اس کے ساتھ دھوکہ کیا اور اس کے نام پر بینک سے قرضہ لے کر دوسری شادی رچالی۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اس کے...

← مزيد پڑھئے

کورونا ٹیکہ کاری کے بعد ناروے’ بھارت سمیت دیگر ملکوں میں 56 لوگوں کی موت، ناروے نے کورونا کی ویکسین پر دنیا کو خبردار کیا

ناروے- نئی دہلی/ ایجنسیاں دنیا بھر کے کئی ملکوں میں کورونا انفیکشن کی روک تھام کی تدبیروں کے بیچ ٹیکہ کاری کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ اس درمیان ناروے نے دعویٰ کیا ہے کہ ویکسین لگائے جانے کے بعد یہاں ٣٠ لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ وہیں بھارت میں ایک شخص کی موت اور درجنوں کے بیمار ہونے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں - امریکہ برطانیہ ودیگر...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter