عالمی خبریں

دنیامیں کورونامریضوں کی تعداد25لاکھ56ہزار سے بڑھ گئی

دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد25 لاکھ  56 ہزار هوگئی ہے۔1 لاکھ 70 ہزارسے زائد اموات ہوئی ہیں جب کہ  6لاکھ 90 ہزار سے زائد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ امریکا میں آٹھ لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران اٹھائیس سو سے زائد افراد چل بسے ہیں اور مجموعی اموات پینتالیس ہزار سے زائد ہوگئی ہیں۔ نیویارک میں کورونا کے دو لاکھ چھپن ہزار...

← مزيد پڑھئے

سعودی عرب: موسلا دھار بارش، شاہراہوں پہ پانی جمع

ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض، بریدہ، القصیم، حفر الباطن اور حائل سمیت دیگر شہروں وعلاقوں میں تیز موسلا دھار بارش ہوئی ہے جب کہ کچھ علاقوں سے ژالہ باری کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔  بارش کے سبب اہم شاہراہوں پہ پانی جمع ہو گیا ہے جب کہ نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔  سعودی عرب کے نجران ریجن اور طائف میں موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔ شدید بارش کے باعث...

← مزيد پڑھئے

مسلمان مخالف رویے پر کویتی، اماراتی سماجی رہنما بھارت پر پھٹ پڑے

دبی / ایجنسیاں خلیجی ممالک کویت اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سماجی رہنما کورونا وائرس سے متعلق مسلمانوں کے ساتھ متعصبانہ رویے پر بھارت پر برس پڑے۔  مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزی کے پرچار پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رہنماؤں کو آئینہ دکھادیا۔ عرب سماجی رہنما نے  کہا کہ خلیجی ممالک میں مقیم بھارتی 55 بلین ڈالر سالانہ جبکہ 53 مسلم ممالک 120 بلین ڈالر...

← مزيد پڑھئے

کورونا ٹیسٹ کرانے سے روزہ نہیں ٹُوٹتا

دُبئی(۔21 اپریل 2020ء ) ممتاز اماراتی علماء پر مشتمل فتویٰ کونسل کی جانب سے فتویٰ دیا گیا ہے کہ مسلمانوں کوروزے کی حالت میں کورونا ٹیسٹ کرانے سے بالکل بھی نہیں گھبرانا چاہیے، کورونا کا ٹیسٹ کروانے سے روزہ نہیں ٹُوٹتا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کی جانے والی خبریں شرعی حقائق کے منافی ہیں۔ جو مسلمان روزہ ٹُوٹ جانے کے ڈر سے کورونا ٹیسٹ نہیں کرائیں گے، وہ بالکل پریشان نہ ہوں، اس قسم کے طبی...

← مزيد پڑھئے

سعودی عرب میں مطلوب دہشت گرد پولیس مقابلے میں ہلاک

جدہ(21 اپریل 2020ء) سعودی عرب کے ضلع تبوک میں پولیس مقابلے کے دوران ایک مطلوب دہشت گرد ہلاک ہو گیا ہے۔ العربیہ کے مطابق اشتہادی عبدالرحیم بن احمد محمود ابوطقیقہ الحویطی دہشت گردی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا، اسے پہلے بھی کئی بار گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی، مگر وہ پولیس کو جُل دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو جاتا تھا۔تبوک پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ سعودی اشتہاری عبدالرحیم الحویطی کی تبوک کے ایک محلے کے مکان میں موجودگی...

← مزيد پڑھئے

قطر میں کورونا وائرس بے قابو ہو گیا

دوحہ(۔21 اپریل 2020ء ) خلیجی ریاست قطر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی گنتی میں بہت تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مملکت میں کورونا کے ریکارڈ 569 کیسز سامنے آئے ہیں، جس نے حکام کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ نئے کیسز کے بعد قطر میں متاثرہ افراد کی گنتی 4,963 پہنچ گئی ہے۔ قطری وزارت صحت کے مطابق کورونا کے مزید 62 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے ہیں،اس طرح مملکت...

← مزيد پڑھئے

ممبئی کے53صحافی کورونا کا شکار

بھارتی ریاست مہارا شٹر کے دارالحکومت اور ملک کے کاروباری، میڈیا و فلم انڈسٹری کے مرکز سمجھے جانے والے شہر ممبئی میں کم از کم 53 صحافیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت میں پہلے بھی کم از کم 3 صحافیوں کے کورونا سے متاثر ہونے کی خبریں تھیں، تاہم ممبئی میں 18 اپریل تک کسی بھی صحافی میں کورونا کی تشخیص نہیں ہوئی...

← مزيد پڑھئے

کورونا کی وجہ آسٹریلوی فائٹر نے اسلام قبول کرلیا

آسٹریلوی مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر ولہیم اوٹ نے اسلام قبول کرلیا اور اپنا نام تبدیل کر کے اسلامی نام خالد رکھ لیا۔ایم ایم اے فائٹر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے اسلام قبول کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ 'عالمگیر وبا کورونا وائرس ان کا ایمان ڈھونڈنے میں مدددگار ثابت ہوئی۔آسٹریلوی ایم ایم اے فائٹر نے بتایاکہ 'اسلام میرے ذہن میں کافی عرصے سے تھا، مشکل وقت...

← مزيد پڑھئے

چین کا کورونا کا الزام لگانے پر امریکا پر گہرا وار

بیجنگ (.21اپریل 2020ء ) امریکہ اور چین کے درمیان کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے کئی بار کہا گیا یا کہ یہ وائرس چین سے آیا ہے۔چین نے ایک مرتبہ پھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ پر کورونا وائرس سے متعلق الزام مسترد کردیے ہیں۔گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر کورونا وائرس جان بوجھ کر پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین کو کورونا کے پھیلاؤ سے متعلق نتائج بھگتنا ہوں گے۔اس متعلق ترجمان چینی وزارت خارجہ جنگ شیوانگ...

← مزيد پڑھئے

اردن، المفرق میں پرانا بم پھٹنے سے ماں اور اس کے چار بچے جاں بحق

عمان(۔ 21 اپریل2020ء) اردن کے شہر المفرق میں ایک پرانا بم پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اردن کے پبلک سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ بم دھماکے میں ایک عورت اور اس کے چار بچے مارے گئے ۔ ان چاروں بچوں کو ایک بم ملا تھا اور وہ اس کو المفرق میں واقع اپنے محلے میں لے آئے تھے۔...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter