عالمی خبریں

کولمبو کے نواح میں دھماکے کی آواز سنی گئی

کولمبو: سری لنکا ان دنوں دھماکوں کی لپیٹ میں آیا ہوا ہے اور گزشتہ روز سینما میں دھماکہ کے بعد اب دارالحکومت کولمبو کے نواح میں دھماکہ کی آواز سنی گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطا بق کولمبو پگوا ٹاو¿ن سے 40 کلو میٹر دور مشرق کی طرف دھماکہ کی آواز سنی گئی ہے۔ تاہم پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوع کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔سری لنکا کے...

← مزيد پڑھئے

ایسٹر دھماکوں میں ایک خاتون سمیت 9 خود کش حملہ آور ملوث تھے، سری لنکا

کولمبو: سری لنکا پولیس نے کہا ہے کہ ایسٹر کے موقع پر ہونے والے بم دھماکوں میں ایک خاتون سمیت 9 خود کش حملہ آور ملوث تھے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں سری لنکن پولیس کے سربراہ اور ڈپٹی وزیر دفاع روان وجے وردنے نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ سری لنکن پولیس چیف نے بتایا کہ ایسٹرکےموقع پردھماکوں کےالزام میں 60افراد گرفتارکیےجاچکےہیں جن...

← مزيد پڑھئے

سری لنکا: خونی حملے کرنے والے خود کش بم باروں کے سربراہ نے خود کو کہاں اڑایا ؟

سری لنکا کے نائب وزیر دفاع روان وجے واردن نے انکشاف کیا ہے کہ اتوار کے روز سری لنکا میں دھماکے کرنے والی شدت پسند جماعت کے سربراہ نے دارالحکومت کولمبو کے شنگریلا ہوٹل میں خود کو دھماکے سے اڑؑایا۔ بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اتوار کے روز حملے کرنے والے خود کش بم باروں کا تعلق ایک شدت پسند تنظیم "التوحید الوطنیہ الاسلامیہ"...

← مزيد پڑھئے

جتنا چاہیں گے، اتنا تیل برآمد کریں گے: ایران

ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران جتنا چاہے اتنا تیل برآمد کرسکتا ہے اور اس بارے میں کسی پابندی کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔ خامنہ ای کے ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں رہبرِ اعلیٰ نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران کے تیل کی فروخت پر پابندی لگانے کی کوششوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔...

← مزيد پڑھئے

انتخابات: بی جے پی کی ساکھ داؤ پر

 بھارت میں عام انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 23 اپریل کو 15 ریاستوں کے 117 حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق تیسرے مرحلے میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ساکھ داؤ پر ہے۔ بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ اور اپوزیشن کانگریس پارٹی کے صدر راہول گاندھی، متعدد مرکزی وزرا اور سابق وزیر دفاع ملائم سنگھ یادو سمیت کئی اہم لیڈروں کی...

← مزيد پڑھئے

مصرمیں ریفرنڈم،صدر جنرل السیسی کےاقتدارمیں 2030 تک توسیع

قاہرہ:(24 اپریل 2019)مصرمیں ریفرنڈم میں صدر جنرل السیسی کے اقتدار میں دو ہزار تیس تک توسیع کردی گئی۔تفصیلا ت کے مطابق مصرمیں ریفرنڈم ہوا جس میں صدر جنرل السیسی کے اقتدار میں دو ہزار تیس تک توسیع کی توثیق کردی گئی۔ تین روز تک جاری رہنےوالے ریفرنڈم میں ٹرن آؤٹ چوالیس عشاریہ تینتیس فیصد رہا۔مصری الیکشن کمیشن نے منگل کے روز سرکاری ٹیلی ویژن سے نشر کی گئی نیوز کانفرنس...

← مزيد پڑھئے

امریکی و افغان فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ

افغانستان میں پہلی دفعہ طالبان اور دیگر عسکریت پسند گروپوں کے مقابلے میں امریکی اور افغان فورسزکے ہاتھوں شہریوں کی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔افغانستان میں شہریوں کی اموات سے متعلق اقوام متحدہ سہ ماہی رپورٹ سامنے آ گئی جس کے مطابق گزشتہ سالوں کے مقابلے میں امریکی اور افغان فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی ہلاکتوں میں 39 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اقوام متحدہ کی سہ ماہی رپورٹ میں انکشاف کیا...

← مزيد پڑھئے

بھارت کی تین ریاستوں میں 6.1 شدت کا زلزلہ، عمارتوں کو نقصان

بھارتی ریاست ارونا چل پردیش سمیت تین ریاستوں میں 6.1 شدت کے زلزلے سے عمارتوں کو نقصان پہنچا، زلزلے کے جھٹکے رات 2 بجے کے قریب محسوس کئے گئے۔شمالی بھارت کی ریاستوں تبت، منی پور اور ارونا چل پردیش میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ زلزلے کا مرکز ریاسی دارالحکومت سے 180 کلومیٹر دور دبیرو گڑھ میں تھا اور اس کی گہرائی 114 کلو میٹر تھی۔زلزلے کے باعث اروناچل...

← مزيد پڑھئے

سری لنکا میں پہلے گر جا گھرو ں اورہو ٹلو ں میں دھما کے اور اب سینما میں دھماکے کی اطلاعا ت

-سری لنکا میں سینما میں دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے سیوائے سینما میں دھماکے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق دھماکہ سنیما کے پارکنگ ایریا میں کھڑی موٹرسائیکل میں ہوا تاہم فی الحال کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوگئیں۔ تاہم مزید تفصیلات...

← مزيد پڑھئے

ایرانی تیل پرامریکی پابندی ،بڑا بحران شروع

 امریکا نے ایران سے تیل خریدنے والے ملکوں کا استثنیٰ آئندہ ماہ (مئی) سے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جن ملکوں کو یہ استثنیٰ حاصل ہے ان میں چین، بھارت، جاپان، جنوبی کوریا، تائیوان، ترکی، اٹلی اور یونان شامل ہیں۔چین اور ترکی نے ایران پر امریکی پابندیوں کو مسترد کردیا ہے۔ ایران نے پابندیوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter