زاھد آزاد جھنڈانگری/ کئیر خبر نیپال کی پہلی اقامتی نسواں درسگاہ جامعہ خدیجۃ الکبریٰ جھنڈانگر, کرشنانگر, نیپال میں حکومت نیپال کی جانب سے خواتین پوليس پر مشتمل 4/رکنی ٹیم جس کی رہنمائی انسپکٹر سیلیشوری بوهرا کررہی تھیں جامعہ کی طالبات کو مختلف موضوعات پر رہنمائی کے لئے تشریف لائی- صدر مرکز وناظم اعلی جامعہ خدیجۃ الکبریٰ مولانا عبدالعظیم مدنی جھنڈانگری نے اس ٹیم کا استقبال کیا جس میں اساتذہ جامعہ...
← مزيد پڑھئےجھنڈا نگر / فرحان نور / کئیر خبر کپل وستو ضلع کے کرشن نگر میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 3 میں واقع جامعہ سراج العلوم السلفیہ میں نادی الطلبہ کے زیر اہتمام منعقدہ سہ روزہ کھیل پروگرام اختتام کو پہنچا جس میں کرکٹ، والی بال، کبڈی اور دوڑ کے مقابلے شامل تھے- اس موقع پر طلبہ کے مابین انعامات تقسیم کیے گئے۔ ناظم جامعہ سراج العلوم السلفیہ مولانا شمیم احمد ندوی...
← مزيد پڑھئےلندن/ ايجنسى برفانی جھیلوں کے پھٹنے کے ممکنہ اثرات پر نئی تحقیق کے مطابق برفانی جھیل کے 30 میل کے دائرے میں آباد دو کروڑ افراد خطرے میں ہیں۔ سائنسی جریدہ نیچر کمیونیکیشنز کی اس تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ دو کروڑ میں سے نصف پاکستان، بھارت، جنوبی امریکی ملک پیرو اور چین میں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پہلی تحقیق میں خصوصاً برفانی جھیلوں کے پھٹنے کے ممکنہ اثرات...
← مزيد پڑھئےکٹھمنڈو / کئیر خبر راسٹریہ سواتنتر پارٹی (آر ایس پی) نے حکومت چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اتوار کو پارٹی کے مرکزی ارکان اور ارکان پارلیمنٹ کی مشترکہ میٹنگ میں حکومت چھوڑنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعظم پشپا کمل دہال کی جانب سے اس معاملے کے لیے آر ایس پی کے چیرمین رابی لامیچھانے یا پارٹی کے کسی اور رکن پارلیمان کو وزارت داخلہ نہ دینے کا موقف اختیار...
← مزيد پڑھئےجھنڈا نگر/ کئیر خبر جامعہ سراج العلوم السلفیہ کے قدیم خادم کہنہ مشق استاذ مولانامحمد سلیم اثری کا آج جمعرات بتاریخ ٢ فروری بوقت صبح ساڑھے سات بجے مختصر علالت کے بعد بقضاے الہی انتقال کر گئے؛ انا للہ وإنا إلیہ راجعون- یہ خبر ملک و بیرون ملک ان کے ہزاروں شاگردوں اور عقیدتمندوں پر بجلی بن کر گری -جامعہ سراج العلوم السلفیہ میں انہوں نے 44 سالہ تدریسی خدمات...
← مزيد پڑھئےدانگ/ کیئر خبر لمبنی صوبہ مدرسہ مینجمینٹ کمیٹی کے نائب صدر مولانا مشہود خان نیپالی اور انکے رفقاء کار نے صوبہ لمبنی کے وزیر اعلیٰ مسٹر لیلا گری سے ملاقات کے دوران انکی توجہ مدارس کی موجودہ صورتحال کی جانب مبذول کرائی- آج وزیر اعلیٰ کے سرکاری دفتر میں جامعہ سراج العلوم السلفیہ کے ناظم مولانا شمیم احمد ندوی، ڈاکٹر منظور احمد علیگ، نیشنل مدرسہ ایسوسی ایشن آف نیپال کے...
← مزيد پڑھئےکٹھمنڈو / کئیر خبر الیکشن کمیشن (ای سی) نے صدر جمہوریہ اور نائب صدر کے عہدوں کے لئے انتخاب کی تاریخ طے کر دی ہے ۔ کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ 9 مارچ کو صدارتی اور 17 مارچ کو نائب صدر کا انتخاب کرائے گا۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان شالیگرام شرما پوڈیل نے کہا کہ نئے صدر جمہوریہ کے انتخاب کا عمل 9 مارچ کو ہوگا۔انھوں نے کہا...
← مزيد پڑھئےباجورہ/ کئیر خبر آج منگل کی دوپہر باجورہ میں آنے والے زلزلے سے درجنوں مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔ باجورہ کی ہمالی دیہی میونسپلٹی کے چیئرمین گووندا بہادر ملہ کے مطابق کچھ مکانات تباہ ہوئے ہیں اور کچھ گھروں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔ مقامی دل بہادر تھاپا کے مطابق زلزلے کے باعث بدھی گنگا میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 7 اور 8 میں کچھ مکانات منہدم ہوگئے۔ باجورہ کے اسسٹنٹ...
← مزيد پڑھئےکٹھمنڈو / کیئر خبر نیپالی وزیر اعظم جناب پشپا کمل دہال نے پیر 23 جنوری 2023 کو مسلح پولیس کے سالانہ ڈے کے موقع پر نیپال کی مسلح پولیس فورس کے ہیڈ کوارٹر میں ایک خصوصی تقریب کے دوران کہا کہ معلومات اور ٹیکنالوجی کی ترقی نے نہ صرف انسانی زندگی کو مثبت طور پر متاثر کیا ہے بلکہ متعدد تبدیلیاں بھی لائی ہیں۔ وزیر اعظم نے سیکورٹی کے خطرات...
← مزيد پڑھئےکٹھمنڈو / کئیر خبر کمیونسٹ پارٹی ایمالے کے دیوراج گھمیرے کو ایوان نمائندگان کا اسپیکر منتخب کیا گیا ہے۔ سی پی این-یو ایم ایل کے قانون ساز دیوراج گھمیرے اور نیپالی کانگریس (این سی) کے قانون ساز ایشوری نیوپانے نے اسپیکر کے عہدے کے لیے اپنی امیدواری داخل کئے تھے۔ جمعرات کو ایوان کے اجلاس میں گھمیرے کو اسپیکر منتخب کرنے کی تجویز کے حق میں 167 اور مخالفت میں...
← مزيد پڑھئے