کٹھمنڈو / کئیر خبر نیپال میں آج پانچویں کورونا کیس کی تصدیق ہوگئی۔ وزارت صحت کے مطابق ، ایک 19 سالہ لڑکی جو بیلجیم سے نیپال آئ ہے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت ملا ہے ۔ وہ 17 مارچ کو قطر ائیر لائنس کے ذریعے قطر کے راستے نیپال آئی تھی۔ وزارت کے ترجمان بیکاس دیوکوٹا نے فیس بک کے ذریعے کہا ، "وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہے اور...
← مزيد پڑھئےنیپال گنج / شہاب الدین سراجی / کئیر خبر آج بروز سنیچر نیپال ایئر لائن کآ ایک طیارہ نیپال گنج ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا ، جہاز کا عملہ محفوظ ہے- عینی شاہدین کے مطابق ، یہ واقعہ ہوائی اڈے پر رن وے سے پھسل جانے کے بعد پیش آیا۔ ہوائی اڈے کے ڈپٹی منیجر سنتوش ادھیکاری کے مطابق ، یہ طیارہ با نکے ضلع...
← مزيد پڑھئےکرشنانگر /کئیر خبر کورونا وائرس کی ہلاکت خیزی کے چلتے لاک ڈاؤن کے ضابطوں کو سنجیدگی سے لیں؛ اور غریبوں و ضرورت مندوں کی مصیبت کی اس گھڑی میں مدد کریں؛ یہ باتیں اور اپیل جامعہ سراج العلوم السلفیہ کے ریکٹر اور جامعہ کی جامع مسجد جھنڈا نگر کے خطیب ؛ ناظم اعلیٰ ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر ماہنامہ السراج کے ایڈیٹر مولانا عبد المنان سلفی نے کورونا وائرس...
← مزيد پڑھئےروپندیہی / کئیر خبر سابقہ روایات کی طرح امسال بھی جمعیۃ السلام للخدمات الانسانیہ کے زیراھتمام معہد ابی بن کعب لتحفیظ القرآن الکریم مریاد پور، روپندیہی میں یک روزہ دعوتی پروگرام بمناسبت دستاربندی حفاظ کرام کا انعقاد عمل میں آ یا ، جس کی صدارت مولانا عبدالمنان سلفی وکیل الجامعہ جامعہ سراج العلوم جھنڈا نگر نیپال نے فرمائی، جبکہ نظامت کے فرائض مولانا عبدالرحیم امینی استاذ جامعہ دارالھدی یوسف پور...
← مزيد پڑھئےپوکھرا 15 مارچ ٢٠٢٠ء سیاحتی شہر پوکھرا آج شام آٹھ بج کر پینتالیس منٹ پر 5.0کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے سے لرز اٹھا؛ کٹھمنڈو باگلنگ ؛ چتون ؛ دھادنگ؛ تنہوں ؛ میں بھی جھٹکے محسوس کئے گیے ؛ پوکھرا کے مکین و سیّاح گھروں سے باہر نکل آے؛ زلزلہ کا مرکز پوکھرا تھا ذرایع کےمطابق زلزلہ کا جھٹکا بہت شدید تھا لیکن کسی قسم کے نقصان کی اطلاع اب...
← مزيد پڑھئےرپورٹ: فرحان نور / کئیر خبر عالمی ادارۂ صحت نے کورونا کو عالمی وباء قرار دے دیا ہے -جس کے چلتے دنیا بھر کے ہوائی رابطے معلق ہو چکے ہیں - جنگ عظیم دوم کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک قرنطییہ میں جا بسے ہیں - نیپال ابھی تک کورونا سے محفوظ ملک ہے - متعدد اعداد و شمار کے اداروں کے ذریعے کورونا وایرس...
← مزيد پڑھئےتولھوا / کئیر خبر موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع کپل وستو اور روپندیہی کے کسانوں کو اس وقت بھاری نقصان اٹھانا پڑا جب آج دوپہر میں شدید بارش اور ژالہ باری کے سبب انکی فصلیں تباہ ہوگئیں - گیہوں مٹر اور سرسوں کے کھیتوں نے آج سفید چادر اوڑھ لیا تھا جس کے چلتے کسانوں میں مایوسی چھا گئی ہے ویسے آج ملک بھر میں صبح سے بدلی تھی اور...
← مزيد پڑھئےروتہٹ / کئیر خبر یہ بات ہے اکتوبر 1998 کی کہ دارالعلوم احمدیہ سلفیہ دربھنگہ کے اندر جمعیت ابنائے سلفیہ کی سہ روزہ دعوتی واصلاحی اور ابناء کی احتسابی میٹنگ تھی چونکہ ابناء کی حیثیت سے میں بھی اس مجلس میں شریک تھا سامعین ابناءکی پہلی صف میں ایک شخص پر میری نظر پڑی جو بہت ہی متانت وسنجیدگی سے بیٹھے ہوئے تھے اور بغور میٹنگ کی کاروائی کو سن...
← مزيد پڑھئےروتہٹ/ کئیر خبر آج مورخہ 7 مارچ بروز ہفتہ مدرسہ دار الکتاب والسنہ سروٹھا روتہٹ نیپال کی مسجد میں ذمہ دران، اساتذہ کرام اور طلباء نے بعد نماز ظہر نماز جنازہ غائبانہ ادا کیا-پھر ایک تعزیتی نشست منعقد کی گئی شعبہ تحفیظ القرآن کے حافظ ومقری فیاض احمد کی تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا -ان کے بعد مدرسہ کے ناظم اعلی و صدر ضلعی جمعیت اہل حدیث...
← مزيد پڑھئےکرشنا نگر / کئیر خبر/6 مارچ ٢٠٢٠ موصولہ اطلاعات کے مطابق آج شام آٹھ بجے ہندو یوا واہنی کے غنڈوں نے ایک بار پھر بڑھنی اور کرشنانگر کے ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کی جب عشا کی نماز کے لئے لوگ جامعہ سراج العلوم جھنڈانگرکی مسجد کا رخ کر رہے تھے کہ اسی وقت نو مینس لینڈ کے پار بڑھنی سے پتھراو شروع کر دیا گیا - جامعہ کے گیٹ...
← مزيد پڑھئے